ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

رانچی کے ریمس میں پلازما تھیراپی سے ہوگا کورونا مریضوں کا علاج، وزیر اعلیٰ نے پلازما تھیراپی سینٹر کا کیا افتتاح

جھارکھنڈ میں بھی دیگر ریاستوں کی طرح پلازما تھیراپی کے ذریعہ کورونا مریضوں کے علاج کی سہولت شروع ہو گئی ہے۔

  • Share this:
رانچی کے ریمس میں پلازما تھیراپی سے ہوگا کورونا مریضوں کا علاج، وزیر اعلیٰ  نے پلازما تھیراپی سینٹر کا کیا افتتاح
رانچی کے ریمس میں پلازما تھیراپی سے ہوگا کورونا مریضوں کا علاج، وزیر اعلیٰ نے پلازما تھیراپی سینٹر کا کیا افتتاح

رانچی۔ کورونا وبا کے بڑھتے خطرات کے درمیان جھارکھنڈ کے لوگوں کے لئے راحت بھری خبر ہے ۔ رانچی واقع ریاست کے سب سے بڑے اسپتال ریمس میں پلازما تھیراپی کے ذریعہ کورونا پازیٹو متاثرہ افراد کے علاج کی شروعات ہوئی ہے ۔ ریمس کے بلڈ بینک میں اس پلازما ڈونیشن سینٹر کو قائم کیا گیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے اس سینٹر کا افتتاح کیا ہے ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر صحت بنا گپتا بھی موجود رہے ۔ افتتاح کے پہلے ہی دن چار لوگوں نے پلازما عطیہ کیا ۔ یہ ایسے لوگ ہیں جو کورونا مثبت تھے اور علاج کے بعد ٹھیک ہو چکے ہیں ۔


کورونا تھیراپی ایسے کورونا متاثرہ لوگوں کے لئے مفید ثابت ہو گی جن کی قوت ہاضمہ کمزور ہونے کی وجہ سے انکی زندگی خطرے میں پڑ جاتی ہے ۔


وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے پلازما تھیراپی سینٹر کی شروعات کرتے ہوئے کورونا کو ہرانے والے لوگوں سے پلازما ڈونیٹ کرنے کی اپیل کی تاکہ کورونا مثبت متاثرہ افراد کی زندگی بچائی جا سکے ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ریمس میں کورونا کے خلاف لڑنے والے لوگوں کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے لوگوں سے مل جل کر کورونا کو ہرانے کی اپیل کی وہیں وزیر صحت بنا گپتا نے پلازما تھیراپی کو میل کا پتھر ثابت ہونے کی بات کہتے ہوئے کہا کہ جلد ہی ریاست کے دیگر اسپتالوں میں بھی پلازما تھیراپی کے ذریعہ علاج کی سہولتیں دستیاب کرائی جائیں گی۔


 آئیے جانتے ہیں کون کر سکتے ہیں پلازما کا عطیہ۔

١ جو کوویڈ ١٩ سے ٹھیک ہو کر ٢٨ دن سے زیادہ پورا کر چکے ہیں۔۔
٢ جن کی عمر ١٨ سے ٦٠  سال کی ہے اور انہیں وہ مہلک مرض جیسے شوگر ۔ گردے کی بیماری ۔ ایچ آئی وی جسے امراض میں مبتلا نہ ہوں ۔
٣ پلازما عطیہ کرنے سے قبل تمام طرح کی میڈیکل جانچ ہوگی۔
٤ پلازما عطیہ کرنے کے عمل میں تین سے چار گھنٹے وقت کی ضرورت۔

٥ بلڈ بینک میں ایک سال کا پلازما رکھا جا سکتا ہے۔

جھارکھنڈ میں بھی دیگر ریاستوں کی طرح پلازما تھیراپی کے ذریعہ کورونا مریضوں کے علاج کی سہولت شروع ہو گئی ہے۔ حالانکہ کورونا متاثرہ افراد کی زندگی کو بچانے کے لئے پلازما تھیراپی واحد طریقہ ہے، یہ بات یقین کے ساتھ نہیں کہی جاسکتی ہے۔ مگر دیگر ریاستوں میں مریضوں کے اوپر کیے گئے ایکسپیریمنٹ سے میڈیکل سائنس کو کامیابی ضرور ملی ہے ۔ اس لئے آئی سی ایم آر نے بھی اس ایکسپیریمنٹ کو ٹرائل کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jul 29, 2020 12:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading