ہوم » نیوز » عالمی منظر

کورونا وائرس: نیو یارک میں ٹرکوں پر مردہ گھر بنانے کی تیاری، لگ سکتا ہے لاشوں کا ڈھیر

بتا دیں کہ کرونا وائرس سے موت کے بعد لاشوں کو مردہ گھروں میں رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے جس سے کہ آگے اس کا انفیکشن اور زیادہ نہ پھیلے۔

  • Share this:
کورونا وائرس: نیو یارک میں ٹرکوں پر مردہ گھر بنانے کی تیاری، لگ سکتا ہے لاشوں کا ڈھیر
کورونا وائرس: نیو یارک میں ٹرکوں پر مردہ گھر بنانے کی تیاری، لگ سکتا ہے لاشوں کا ڈھیر

نیویارک۔ کورونا وائرس کے مدنظر امریکہ میں ہر طرف افراتفری کا ماحول ہے۔ ہر دن سینکڑوں کی تعداد میں کرونا انفیکشن کے نئے معاملے سامنے آ رہے ہیں۔ نیویارک میں تو حالات انتہائی خراب ہیں۔ یہاں شہر میں 30 ہزار سے زیادہ مریض ہیں۔ ہر تیسرے دن مریضوں کی تعداد دوگنی ہو رہی ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق، یہاں اگلے کچھ دنوں میں سینکڑوں لوگوں کی موت ہو سکتی ہے۔ لہذا ایسے میں کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کے پیش نظر لاشوں کو الگ جگہ رکھنے کی تیاری چل رہی ہے۔


سی این این کے مطابق، نیویارک کے کئی اسپتالوں میں ٹینٹ اور ریفریجریٹڈ ٹرک پر مردہ گھر بنائے جا رہے ہیں۔ وہاں کے چیف میڈیکل آفیسر نے کہا کہ حالات بے قابو ہوتے جا رہے ہیں۔ نیویارک میں پہلے ہی ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس طرح عارضی مردہ گھر 9/11 حملے کے بعد بھی تیار کئے گئے تھے۔




بتا دیں کہ کرونا وائرس سے موت کے بعد لاشوں کو مردہ گھروں میں رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے جس سے کہ آگے اس کا انفیکشن اور زیادہ نہ پھیلے۔ ہندوستان میں بھی ایسی موت کے بعد لاشوں کے پوسٹ مارٹم نہیں کئے جا رہے ہیں۔ ہندوستان میں لاشوں کی تدفین کے لئے رہنما خطوط بھی جاری کئے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس (کووڈ -19) کے کیسز بڑھتے ہی جا رہے ہیں اور اب تک اس وبا سے ملک میں 849 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر ( سی ایس ایس ای ) نے اس کی اطلاع دی۔ سی ایس ایس ای کے مطابق امریکہ میں اب تک کورونا وائرس کے 61 ہزار167 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔
First published: Mar 26, 2020 12:33 PM IST