ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

انتہائی شرمناک! کورونا متاثر میت کو کچرے کی گاڑی میں لے جایا گیا، وجہ کر دے گی حیران

مہاراشٹر کے دھولیہ شہر میں ایک ایسی تصویر سامنے آئی ہے۔ جس کو دیکھ کرلوگ حیران ہو جائیں گے۔

  • Share this:
انتہائی شرمناک! کورونا متاثر میت کو کچرے کی گاڑی میں لے جایا گیا، وجہ کر دے گی حیران
مہاراشٹر کے دھولیہ شہر میں ایک ایسی تصویر سامنے آئی ہے۔ جس کو دیکھ کرلوگ حیران ہو جائیں گے۔

کورونا نے ملک بھر میں قہربرپا کردیا ہے۔ ملک میں مہاراشٹر سب سے آگے ہوتا جاتا جارہا ہے۔  وہیں اس پہر میں ایک ایسا واقعہ سامنے آیا جس نے شرمسار کر دیا ہے ۔ کچرے کی گاڑی میں کورونا مریض کی میت کو لے جایاگیا۔ اس واقعہ کے بعد مقامی انتظامیہ سوالوں کے گھیرے میں ہے۔ چھلے 24 گھنٹوں میں 56.411 کووڈ کے نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ ایک دن میں 309 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ مسلسل اموات میں اضافہ کے سبب حکومت کی مشکلیں بڑھادی ہیں۔


مہاراشٹر کے دھولیہ شہر میں ایک ایسی تصویر سامنے آئی ہے۔ جس کو دیکھ کرلوگ حیران ہو جائیں گے۔ کورونا سے متاثر ترنبک کمار ٹھاکور نام کا شخص جس کی عمر70 سال تھی کرونا کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔ ترنبک کمار کی موت اس کے گھر میں ہوئی اور10 گھنٹے کے بعد بھی اس کا اتنم سنسکار کرنے کا انتظام نہیں ہوپایا۔ اس کی میت کو گرام پنچایت کی کچرا گاڑی میں لے جایا گیا۔ یہ دیڈیو سامنے آنے کے بعد مقامی انتظامیہ پر سوال کھڑے ہونے لگے ہیں۔


کورونا جیسی خطرناک بیماری سے موت ہوجانے کے بعد بھی10 گھنٹوں تک میت کی آخری رسومات ادا کرنے کا انتظار کیا جاتا ہے۔ اس تاخیر کے سبب گھر والے اور دیگر افراد اس بیماری کی چپیٹ میں آ سکتے ہیں۔ اس واقعہ کے بعد لوگ حیرا ن اس بات پر ہے کہ اگر کرونا کے سبب موت ہوئی ہے تو فوری طور پر مرنے والے کی آخری رسومات ادا کرنے کا انتظام کیا جانا چاہئے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق مہاراشٹر میں 24 گھنٹوں کے دوران309 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ اب مہاراشٹر میں کورونا سے مرنے والی کی تعداد57.638 تک پہنچ گئی ہے۔ اموات کی شرح1.72 فیصدی بتائی جاتی ہے۔

Published by: Sana Naeem
First published: Apr 11, 2021 06:54 PM IST