ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 6387 نئے معاملے، متاثرین کی تعداد 1.50 لاکھ سے متجاوز

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں اس انفیکشن کے 6387 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں اور 170 لوگوں نے اپنی جان گنوائی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 27, 2020 12:30 PM IST
  • Share this:
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 6387 نئے معاملے، متاثرین کی تعداد 1.50 لاکھ سے متجاوز
علامتی تصویر

نئی دہلی۔ ملک میں گزشتہ دو دنوں کے دوران کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں میں جزوی کمی آئی اور تقریباً 4000 لوگوں کے صحت مند ہونے سے جہاں تھوڑی راحت ملی ہے، وہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں انفیکشن کے 6387 نئے کیس سامنے آنے سے ملک میں اس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد 1.50 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ ہندوستان اس انفیکشن سے متاثر ہونے کے معاملے میں دنیا میں 10 ویں نمبر پر ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں اس انفیکشن کے 6387 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں اور 170 لوگوں نے اپنی جان گنوائی ہے۔ وہیں اس مدت میں 3935 لوگ ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔


صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے بدھ کو جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں اب تک اس سے 151767 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4337 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ملک میں فی الحال کورونا کے کل 83004 فعال معاملے ہیں۔ اس سے ایک دن پہلے 6535، پیر کو 6977 اور اتوار اور ہفتہ کو بالترتیب 6767 اور 6654 نئے کیس سامنے آئے تھے۔


مہاراشٹر اس وبا سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ اس ریاست میں کورونانے کافی تباہی برپاکی ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2091 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد ریاست میں اب تک اس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 54758 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 1792 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 16954 اس انفیکشن سے ٹھیک ہوئے ہیں۔ کوروناوائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں تامل ناڈو دوسرے نمبر پر ہے۔ تمل ناڈو میں اب تک 17728 لوگ اس سے متاثرہ ہوئے ہیں اور 127 اموات ہوئی ہے۔ وہیں 9342 لوگوں کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے چھٹی مل چکی ہے۔ كووڈ -19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں ملک کی مغربی ریاست گجرات تیسرے نمبر پر ہے۔ گجرات میں اب تک 14821 لوگ اس متاثرہ ہوئے ہیں اور 915 لوگوں نے جان گنوائی ہے۔ اس کے علاوہ 7139 لوگ اس بیماری پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔



کورونا کی وجہ سے قومی دارالحکومت کی حالت بھی کافی تشویشناک ہے۔ دہلی میں 14465 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 228 لوگوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ وہیں 7223 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ راجستھان میں بھی کورونا تیزی سے پاؤں پھیلا رہا ہے۔ یہاں کورونامتاثرین کی تعداد 7536 ہو گئی ہے اور 170 لوگوں کی موت ہو چکی ہے، جبکہ 4171 لوگ مکمل طور پر ٹھیک ہوئے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں کورونا کی زد میں اب تک 6548 لوگ آئے ہیں اور 170 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ وہیں 3698 لوگ اس ٹھیک ہوئے ہیں۔ مغربی بنگال میں 4009 لوگ کوروناوائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 283 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور اب تک 1486 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں۔ تلنگانہ میں اب تک کورونا سے 1991 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 57 لوگوں نے کوروناکی وجہ جان گنوائی ہے۔ وہیں 1284 لوگ اب تک اس سے ٹھیک ہوئے ہیں۔
جنوبی ہند کی ریاست آندھرا پردیش میں 3171 اور کرناٹک میں 2283 لوگ متاثر ہیں اور ان ریاستوں میں اس سے مرنے والوں کی تعداد بالترتیب 57 اور 44 ہے۔ وہیں مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1759 ہو گئی ہے اور 24 اموات ہوئی ہیں۔ پنجاب میں 40، ہریانہ میں 17، بہار میں 13، اوڈیشہ میں سات، کیرلا میں چھ، ہماچل پردیش میں پانچ، جھارکھنڈ اور آسام میں چار چار، چندی گڑھ اور اتراکھنڈ میں چار چار اور میگھالیہ میں اس وبا سے ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔
First published: May 27, 2020 12:30 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading