ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

راجستھان: ضلع جھنجھنو میں تبلیغی جماعت کے چھ افراد میں کورونا کی تشخیص

جماعت کے تمام چھ کو پچیری گاؤں میں واقع سنگھانیا یونیورسٹی میں قائم آئیسولیش سنٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 04, 2020 12:26 PM IST
  • Share this:
راجستھان: ضلع جھنجھنو میں تبلیغی جماعت کے چھ افراد میں کورونا کی تشخیص
بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ یہ ترتیب اُن ضلعوں کی ہے جہاں سے مریضوں کا پتہ لگا ہے یا جہاں وہ عارضی طور پر رہائش پذیر ہے۔دریں اثنا میڈیا بلیٹن میں جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بزرگ افراد ( 60 برس یا اس سے زیادہ) یا کسی دیگر بیماری میں مبتلا افراد کو کووڈ 19 سے زیادہ خطرات لاحق رہتے ہیں۔۔(تصویر: علامتی فوٹو،نیوز18)۔

جھنجھنو۔ راجستھان کے ضلع جھنجھنو میں آج جماعت کے چھ افراد کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ اس سے یہاں اب تک کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 15ہو گئی ہے۔ ضلع جھنجھنو کے چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ افسر ڈاکٹر پرتاپ سنگھ دتڑ نے بتایا کہ صبح موصولہ رپورٹ میں چھ افراد کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ ان میں سے ایک منڈاوا کا 29 سالہ شخص ہے۔ دوسرا ، 22 سال ، جھنجھنو کے وارڈ نمبر 27 کا رہائشی ہے۔ وہیں چار افراد کھیتڑی کے ہیں۔ کھیتڑی میں پائے جانے والے چار کورونا مثبت لوگوں میں سے ایک کی عمر 50 سال ، دوسرے کی عمر 67 ، تیسرے کی33 اور چوتھے شخص کی عمر 28 سال ہے۔


جماعت کے تمام چھ کو پچیری گاؤں میں واقع سنگھانیا یونیورسٹی میں قائم آئیسولیش سنٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ ضلع کے کھیتڑی قصبے میں اس سے قبل کورونا کا کوئی کیس نہیں تھا۔ انتظامیہ نے کورونا سے متاثرہ افراد کے پورے علاقے کو سیل کردیا ہے۔


تاہم ، نو میں سے چھ کورونا مثبت افراد جے پور کے ایس ایم ایس اسپتال میں صحت یاب ہوچکے ہیں۔ انہیں اسپتال سے نکال کر جے پور کے ہی آئیسولیشن سینٹر میں منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں انہیں کچھ دن نگرانی میں رکھنے کے بعد جھنجھنو بھیج دیا جائے گا۔

First published: Apr 04, 2020 12:26 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading