نئی دہلی۔ تہاڑ جیل (Tihar Jail) میں بند عصمت دری کے ایک ملزم کو آئیسولیٹ کیا گیا ہے۔ ملزم کا کورونا ٹیسٹ (Corona Test) بھی کرایا گیا ہے۔ جیل کے حکام کو اطلاع ملی ہے کہ ملزم پر جس خاتون کی عصمت دری کرنے کا الزام لگا ہے وہ کووڈ۔ انیس مثبت پائی گئی ہے۔ اس خبر سے جیل انتظامیہ میں بےچینی پیدا ہو گئی۔ اس ملزم کے ساتھ رہے دو دیگر قیدیوں کو بھی الگ کر دیا گیا ہے۔ یہ معاملہ جیل نمبر دو کا بتایا جا رہا ہے۔
حالانکہ ڈی جی تہاڑ جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جیل میں آئے سبھی نئے قیدیوں کو الگ سیل میں چودہ دن تک کوارنٹین میں رکھا جاتا ہے۔ اس لئے زیادہ پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔ کورونا کے بڑھتے قہر کے پیش نظر جیل انتظامیہ نے بھی اس جان لیوا وائرس کی جانچ کے لئے خاص تیاری کی ہے۔ جیل میں آئیسولیشن وارڈ بنائے گئے ہیں جس میں موجودہ قیدیوں کی اسکریننگ کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی جیل انتظامیہ نئے قیدیوں کی جانچ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) تیزی سے پھیل رہا ہے اور پہلی بار ایک دن میں چار ہزار سے زیادہ نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں کورونا انفیکشن کے 4213 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 67 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 97 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب تک 67،152 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں 2206 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں وہیں اب تک 20917 افراد کو صحت مند ہونے کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
Published by:Nadeem Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔