உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ملک میں Coronavirus کے2323 نئے معاملے رپورٹ، سب سے زیادہ کیرالہ میں، ایکٹو کیسوں کی تعداد تقریبا 15ہزار پہنچی

    پھر ڈرا رہی Covid-19 کی رفتار،

    پھر ڈرا رہی Covid-19 کی رفتار،

    Coronavirus in India: ق اگر ہم کورونا کے نئے کیسز کے لحاظ سے ٹاپ 5 ریاستوں کی فہرست دیکھیں تو کیرالہ 556 کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ اس کے بعد دہلی (530)، مہاراشٹر (311)، ہریانہ (262) اور یوپی (146) کا نمبر ہیں۔ ملک میں پائے جانے والے کیسز میں سے 77.7 فیصد ان پانچ ریاستوں میں پائے گئے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 2323 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس میں ایک دن پہلے کے مقابلے میں 2.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کیرالہ میں سب سے زیادہ 556 نئے کیسز پائے گئے ہیں۔ اس کے بعد اب ملک میں ایکٹو کیسز کی کل تعداد 14996 ہو گئی ہے۔ اس دوران 25 لوگوں کی کورونا کی وجہ سے موت ہو گئی۔ سنیچر کو مرکزی وزارت صحت کی طرف سے بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر 2346 لوگوں نے کورونا سے نجات پائی ہے۔ اس طرح کورونا کے کل معاملات میں صحت یاب ہونے والوں کا تناسب 98.75 فیصد ہے۔

      انڈیا ٹوڈے کے مطابق اگر ہم کورونا کے نئے کیسز کے لحاظ سے ٹاپ 5 ریاستوں کی فہرست دیکھیں تو کیرالہ 556 کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ اس کے بعد دہلی (530)، مہاراشٹر (311)، ہریانہ (262) اور یوپی (146) کا نمبر ہیں۔ ملک میں پائے جانے والے کیسز میں سے 77.7 فیصد ان پانچ ریاستوں میں پائے گئے ہیں۔ 23.93 فیصد معاملات کے لیے اکیلا کیرالہ ذمہ دار ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی ویب سائٹ کے مطابق ملک میں اب تک کل 4,25,94,801 لوگوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2346 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ ان میں سے دہلی میں 678، کیرالہ میں 362، مہاراشٹرا میں 270 نے کورونا کو شکست دی۔

      Covid in Children: کورونا نے پھر پکڑا زور! بچوں میں انفیکشن زیادہ،ڈاکٹروں نے دی ضروری صلاح

      coronavirus test کے نام پر خواتین کے سات کیا جارہا ہے ایسا برتاؤ، دیکھ کر رہ جائیں گے دنگ

      کورونا سے ہونے والی اموات کی بات کریں تو آفیشیل ریکارڈ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ اس میں سے 23 اموات کیرالہ سے ہیں، جو گزشتہ دنوں میں ہوئی تھیں، لیکن اب یہ ریکارڈ میں چڑھائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ یوپی اور میزورم میں ایک ایک شخص کی کورونا کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 5,24,348 افراد کورونا کی وجہ سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اگر ہم کورونا ویکسینیشن کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15,32,383 افراد کو ٹیکہ لگایا گیا۔ اب تک لوگوں کو کل 1,92,12,96,720 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: