உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ملک میں مسلسل تیسرے دن 8ہزار سے زائد Covid-19 کے معاملے، گزشتہ 24 گھنٹے میں 10 کی موت

    Covid-19 pandemic: پیر کو مرکزی وزارت صحت کی طرف سے بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 8,084 نئے مریض پائے گئے ہیں۔

    • Share this:
      ملک میں مسلسل تیسرے دن کورونا Covid-19 کے 8 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پیر کو مرکزی وزارت صحت کی طرف سے بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 8,084 نئے مریض پائے گئے ہیں۔ 10 لوگوں کی موت درج کی گئی ہے جن میں سے 3 دہلی میں ہیں۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 47,995 ہو گئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں اس میں 3482 کا اضافہ ہوا ہے۔ ڈیلی پازیٹوٹی کی شرح 3.24 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ weekly positivity rate تقریبا 2.21 فیصد ہے۔

      10 جون کو کورونا کے 8,328 نئے کیسز سامنے آئے تھے اس سے پہلے کہ پیر کو 8,084 نئے مریض سامنے آئے تھے۔ 11 جون کو یہ تعداد بڑھ کر 8,582 ہوگئی تھی۔ وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا کہ کورونا سے صحت یاب ہونے کی شرح 98.68 فیصد ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4592 افراد نے کورونا کو شکست دی۔ کیرالہ میں سب سے زیادہ 1471 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں۔ اس کے بعد مہاراشٹر میں 1432، دہلی میں 537 اور ہریانہ میں 235 ٹھیک ہوئے۔ اب تک مجموعی طور پر 4,26,57,335 افراد کورونا کے خلاف جنگ جیت چکے ہیں۔



      مزید پڑھئے:  Covid in Children: کورونا نے پھر پکڑا زور! بچوں میں انفیکشن زیادہ،ڈاکٹروں نے دی ضروری صلاح

      وزارت صحت کی ویب سائٹ کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ کی گئی 10 اموات میں سے 3 وہ ہیں جو گزشتہ دنوں میں کیرالہ میں ہوئی تھیں لیکن اب ریکارڈ پر چڑھی ہیں۔ اس کے علاوہ دہلی میں 3، مہاراشٹر میں 2 اور میزورم اور پنجاب میں ایک ایک کی کورونا کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 5,24,771 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

      وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2,49,418 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک 85.51 کروڑ ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ ویکسینیشن کے بارے میں بات کریں تو گزشتہ ایک دن میں 11,77,146 ویکسین لگائی گئیں۔ اب تک کل 1,95,19,81,150 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: