کورونا نے بڑھائی ٹینشن، 24 گھنٹے میں 12000 سے زائد نئے کیس… 42 اموات، ایکٹو کیسز 67 ہزار سے تجاوز

کورونا نے بڑھائی ٹینشن، 24 گھنٹے میں 12000 سے زائد نئے کیس

کورونا نے بڑھائی ٹینشن، 24 گھنٹے میں 12000 سے زائد نئے کیس

ملک بھر میں کورونا اب خطرناک ہوتا جا رہا ہے۔ وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 12,193 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں ایکٹو کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 67,556 ہو گئی ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    نئی دہلی: ملک بھر میں کورونا اب خطرناک ہوتا جا رہا ہے۔ وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 12,193 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں ایکٹو کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 67,556 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 42 متاثرہ افراد کی موت بھی ہوئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 5 لاکھ 31 ہزار 300 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 10 ہزار 765 افراد کورونا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

    بتادیں کہ جمعرات کو کورونا کے ایکٹیو کیسز 66 ہزار 170 تھے۔ اس سال سب سے زیادہ کیس 19 اپریل کو 12 ہزار 591 کیس درج کیے گئے تھے۔ بیتے تین چار دنوں سے انفیکشن کے معاملات میں کمی آئی ہے۔ 18 اپریل کو 10,542، 17 اپریل کو 7,633، 16 اپریل کو 9,111، 15 اپریل کو 10,093 اور 14 اپریل کو 10,753 کیس درج ہوئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں متاثرین کے کیسز میں سے 7500 کیس صرف پانچ ریاستوں کے ہیں۔ ان میں کیرالہ، دہلی، مہاراشٹر اور اتر پردیش شامل ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کیرالہ میں 2413 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جبکہ 3,013 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ وہاں 13 لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس وقت 18,143 ایکٹیو کیس ہیں۔

    جموں و کشمیر: بی ایس ایف نے سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے قریب مشتبہ پاک ڈرون پر چلائی گولیاں

    عید الفطر 2023: ہندوستان میں آج منائی جارہی ہے عید، جامع مسجد میں ادا کی گئی نماز، صدر دروپدی مرمو اور پی ایم مودی نے دی مبارکباد

    وہیں اس کے ساتھ ہی چھتیس گڑھ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 584 نئے مریض پائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں فعال مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2986 ہو گئی ہے۔ اسی دوران 2 مریض کی موت بھی ہو گئی ہے۔ اس وقت چھتیس گڑھ میں مثبتیت کی شرح 9.50 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب میں 389 کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔

    دہلی میں جمعہ کو 1758 نئے کیس سامنے آئے اور اس دوران 8 افراد جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 1,374 لوگ کورونا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ ہریانہ میں 1348 نئے کیسز پائے گئے ہیں، 979 لوگ ٹھیک ہو چکے ہیں۔ اس وقت ریاست میں 5,491 ایکٹیو کیسز ہیں۔ جمعہ کو مہاراشٹر میں 993 نئے کیسز پائے گئے ہیں۔ وہاں 1197 لوگ ٹھیک ہو چکے ہیں۔ اس وقت ریاست میں 5,970 ایکٹیو کیسز ہیں۔ جبکہ اتر پردیش میں 988 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ یہاں ایکٹو کیسز 4691 ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی گذشتہ 24 گھنٹوں میں 772 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔
    Published by:sibghatullah
    First published: