ہوم » نیوز » No Category

Corona Vaccination Phase-3:بڑااعلان،1مئی سے 18سال سے زیادہ عمروالےتمام شہریوں کو ملےگی کوروناویکسین

Corona Vaccination Phase-3: حکومت نے 1 مئی سے ، 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کو کورونا ویکسین دینے کا اعلان کیاہے۔ ہم آپ کو بتادیں کہ کورونا ویکسین کا ٹیکہ انداز ی مہم میں 45 سے زائد عمر کے افراد کو ہی کورونا ویکسین دی جارہی تھی ۔اب مودی حکومت نے 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ویکسین دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • Share this:
Corona Vaccination Phase-3:بڑااعلان،1مئی سے 18سال سے زیادہ عمروالےتمام شہریوں کو ملےگی کوروناویکسین
18 سال سے زیادہ عمر کے افراد COWIN.gov.in پر جا کر اور اپنا اندراج کرکے اپنی ویکسین کے حصول کے لئے بکنگ کرواسکتے ہیں

Corona Vaccination Phase-3: مرکزی حکومت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے درمیان ایک بڑا فیصلہ لیاہے۔ حکومت نے 1 مئی سے ، 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کو کورونا ویکسین دینے کا اعلان کیاہے۔ ہم آپ کو بتادیں کہ کورونا ویکسین کا ٹیکہ انداز ی مہم میں 45 سے زائد عمر کے افراد کو ہی کورونا ویکسین دی جارہی تھی ۔اب مودی حکومت نے 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ویکسین دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


ہر روز 1 کروڑ آن لائن رجسٹریشن کی سہولت


18 سال سے زیادہ عمر کے افراد COWIN.gov.in پر جا کر اور اپنا اندراج کرکے اپنی ویکسین کے حصول کے لئے بکنگ کرواسکتے ہیں۔اب اس پورٹل پر روزانہ ایک کروڑ رجسٹریشن ہوسکیں گی۔ اس کی مدد سے ، ہر دن 50 لاکھ افراد کو دی جانے والی ویکسین کی تفصیلات ریکارڈ کی جاسکتی ہے۔ اندراج کے بعد ہی ، آپ کو ویکسی نیشن کی تاریخ ، وقت اور جگہ کے بارے میں معلومات جانکاری دی جائیگی۔ تاہم ، کچھ ریاستوں میں ، ویکسین لینے کے لئے مختلف مراکز پر رجسٹریشن کی سہولت بھی موجود ہے۔



دہلی میں رجسٹریشن کے بغیر کورونا ویکسی نیشن ممکن

دلی میں، ایسے افراد جو کورونا ویکسی نیشن کے رجسٹریشن نہیں کروایا ہے وہ شام 3 بجے سے رات 9 بجے تک ویکسین نیشن کے لیے مراکز سے رجوع ہوسکتے ہیں ۔ یعنی 6 گھنٹے تک کوئی بھی بغیر اندراج کے ویکسین حاصل کرسکتاہے۔اس سے پہلے ویکسی نیشن کے لیے وقت صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک تھا ، جسے صبح 9 بجے سے شام 9 بجے تک یعنی 12 گھنٹے تک کر دیا گیا ہے۔ تاکہ لوگ اپنی سہولت کے مطابق ویکسین حاصل کرلیں ۔


آن لائن رجسٹریشن کرنے کا کیا ہے طریقہ ؟

• پہلے اروگیا سیتو یا Cowin.gov.in ویب سائٹ کھولیں۔
• اپنا موبائل نمبر درج کریں اور OTP پر کلک کریں۔ اپنے موبائل نمبر پر موصول او ٹی پی درج کریں اور تصدیق والے بٹن پر کلک کریں۔
• اروگیا سیتو ایپ میں کو ون ٹیب پر جائیں اور حفاظتی ٹیکہ پر ٹیپ کریں۔
• اب ، رجسٹریشن کا صفحہ نظر آئے گا ، جہاں آپ کو فوٹو ID کی قسم ، نمبر اور اپنا پورا نام درج کرنا ہوگا۔ آپ کو صنف اور عمر بھی داخل کرنی ہوگی۔ آپ ڈرائیونگ لائسنس یا آدھار کارڈ کو فوٹو شناختی ثبوت کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔
• اب رجسٹر بٹن پر کلک کریں۔ ایک بار رجسٹریشن کے بعد ، رجسٹرڈ موبائل نمبر پر تصدیق کا پیغام بھیجا جائے گا۔ ویکسین لینے جاتے وقت آپ کو میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔
• اکاؤنٹ کی تفصیلات اندراج کے بعد ظاہر ہوں گی۔ ایک شخص پہلے داخل کردہ موبائل نمبر سے منسلک مزید چار افراد کا رجسٹریشن کرواسکتاہے۔
• رجسٹرڈ ناموں کی تفصیلات کے سامنے ، آپ کو ایک کالم نظر آئے گا جسے پر ایکشن لکھا ہوگا۔اس کے نیچے آپ کو ایک کیلنڈر کا آئیکن نظر آئے گا۔ شیڈول کرنے کے لئے اس پر کلک کریں۔
• اب تفصیلات درج کریں جیسے ریاست / UT ، ضلع ، بلاک اور پن کوڈ۔ ان تمام تفصیلات کو داخل کرنے کے بعد ، سرچ بٹن پر کلک کریں۔
• حفاظتی ٹیکوں کے مراکز کی ایک فہرست آپ کے مقام کی بنیاد پر بتائی جائیگی۔ آپ ان میں سے کسی کو بھی منتخب کرسکتے ہیں اور پھر ان مراکز میں ویکسی نیشن کی تاریخوں کو دیکھ سکتے ہیں۔ اگر سلاٹ اور تاریخ کے آپشن دستیاب ہیں تو آپ اپنی سہولت کے مطابق ایک منتخب کرسکتے ہیں۔ اس کے بعد بک کے آپشن پر کلک کریں۔
• اب ایک پیج بکنگ کی تفصیلات دکھائے گا۔ اگر معلومات درست ہیں تو آپ کنفرم پر کلک کرسکتے ہیں یا اگر آپ کچھ تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں تو آپback بٹن پر کلک کرسکتے ہیں۔
• آخر میںAppointment Successfull صفحہ تمام تفصیلات دکھائے گا۔ آپ بھی ویکسی نیشن تفصیلات کی تصدیق ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Apr 19, 2021 07:38 PM IST