ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

مدھیہ پردیش میں گزشتہ ایک ہفتہ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد چودہ ہو گئی ہے ۔

  • Share this:
مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ
مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

بھوپال۔ مدھیہ پردیش میں تمام احتیاط کے باوجود کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے۔ صوبہ میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر چودہ ہو گئی ہے ۔ مریضوں کی تعداد میں اضافہ کی خبر آنے کے بعد حکومت نے جہاں سخت قدم اٹھانے کی ہدایت دی ہے وہیں مدھیہ پردیش کے بارڈر کو سیل کرتے ہوئے شہریوں سے گھر میں رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔




مدھیہ پردیش میں گزشتہ ایک ہفتہ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد چودہ ہو گئی ہے ۔ ان مریضوں میں جبلپور میں چھ،اندور میں پانچ،بھوپال میں ایک،گوالیار میں ایک اور شیوپوری میں ایک مریض کی نشاندہی کی جا چکی ہے ۔ کوروناوائرس کی وبا سے بچنے کے لئے پورے صوبہ میں جہاں نگر نگم کے ذریعہ جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ جاری ہے وہیں شہریوں سے لاک ڈاؤن میں غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کی بھی ہدایت کی جا رہی ہے ۔راجدھانی بھوپال کے ساتھ صوبہ کے تمام اضلاع میں پولیس کی گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔


بھوپال ڈی آئی جی ارشاد ولی کہتے ہیں کہ یہ تمام انتظام شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے کیاگیا ہے تاکہ صوبہ  اور ملک سے کورونا وائرس کا خاتمہ کیاجا سکے ۔اسپتال، میڈیکل اور دیگر ضروری ادارے کھلے ہوئے ہیں ۔ ضروری  اشیا کی بھی کہیں کوئی کمی نہیں ہے ۔ شہریوں کو افواہوں پر دھیان دینے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اگر کسی کو کسی قسم کی ایمرجنسی ہے تو وہ اپنے متعلقہ تھانے میں فون کرے۔ پولیس اس کو تمام سہولیات مہیا کرائے گی ۔
First published: Mar 25, 2020 04:31 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading