ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

کووڈ۔19: کرناٹک کے رائچور میں بھی کورونا وائرس نے دی دستک

سرکاری حکام کے مطابق متاثرہ افراد مائگرنٹ مزدور ہیں اور یہ لوگ حال ہی میں ممبئی سے رائچور واپس لوٹے ہیں۔

  • Share this:
کووڈ۔19: کرناٹک کے رائچور میں بھی کورونا وائرس  نے دی دستک
کووڈ۔19: کرناٹک کے رائچور میں بھی کورونا وائرس نے دی دستک

رائچور۔ گرین زون میں اطمینان اور خوشی کے ساتھ زندگی گذار رہے کرناٹک کے رائچور ضلع کے عوام کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مہلک کورونا وائرس نے رائچور ضلع میں بھی دستک دے دی ہے۔ واضح رہے کہ رائچور ضلع میں اب تک کووڈ۔19کا ایک بھی معاملہ سامنے نہیں آیا تھا۔ ہزاروں لوگوں کو اب تک گھروں اور سرکاری طور پر قرنطینہ کیاگیا تھا۔ لیکن اچانک ضلع میں کوروناوائرس کے 6معاملے سامنے آئے ہیں۔


سرکاری حکام کے مطابق متاثرہ افراد مائگرنٹ مزدور ہیں اور یہ لوگ حال ہی میں ممبئی سے رائچور واپس لوٹے ہیں۔ بتایاجارہا ہے کہ دو افراد کا تعلق ضلع کے مسرکل گاوں سے ہے اور چار کا تعلق شہر کے آٹونگر علاقے سے ہے اور انہیں ممبئی سے واپس لوٹنے کے بعد قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ کووڈ۔19کے چھ معاملے سامنے آنے کے بعد ضلع انتظامیہ اور طبی محکمہ کے عہدیدار چوکس ہو چکے ہیں۔ قرنطینہ مراکز پر پولیس کی جانب سے سخت سیکوریٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔


سرکاری حکام کے مطابق متاثرہ افراد مائگرنٹ مزدور ہیں اور یہ لوگ حال ہی میں ممبئی سے رائچور واپس لوٹے ہیں۔


واضح رہے کہ رائچور ضلع میں ملک کی دیگر ریاستوں اور اضلاع سے مائگرنٹ مزدوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ضلع میں تقریبا دس ہزار سے زائد مزدوروں کی آمد متوقع ہے اور ضلع میں مسلسل مزدوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع انتظامیہ کے مطابق ضلع سے تاحال روانہ کئے گئے نمونوں کی رپورٹ میں 2853رپورٹ منفی آئی ہے۔ باقی 395رپورٹس کاا نتظار ہے۔ فیور کلینک میں 550افراد کی تھرمل اسکرینگ کی گئی ہے۔ جبکہ رائچور تعلقہ جات میں کل 9ہزار 8سو 53افرا کوقرنطینہ مراکز میں رکھا گیا ہے اور 915افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
First published: May 19, 2020 03:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading