امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 5.41 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک
جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ19‘ سے بری طرح متاثر امریکہ میں اس موذی وبا کی وجہ سے اب تک 5.41 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Mar 21, 2021 09:16 AM IST

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 5.41 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک
واشنگٹن: جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ19‘ سے بری طرح متاثر امریکہ میں اس موذی وبا کی وجہ سے اب تک 5.41 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس وبا نے امریکہ میں بد ترین شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک اس سے 2.97 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے ہلاک شدگان کی تعداد 5 لاکھ 41 ہزار 907 ہوگئی ہے، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 97 لاکھ 80 ہزار 301 ہوگئی ہے۔

سی ایس ایس ای کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے ہلاک شدگان کی تعداد 5 لاکھ 41 ہزار 907 ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس سے بری طرح متاثر امریکہ کی کیلیفورنیا، نیویارک اور نیو جرسی سب سے زیادہ متاثر ریاستیں ہیں۔ ابھی تک کووڈ ۔19 سے کیلیفورنیا میں 57،430 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ نیویارک میں 49،401 ، ٹیکساس میں 47،297 ، فلوریڈا میں 32،713 ، نیو جرسی میں24،134 افراد اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔ وہیں مشی گن میں 16،903 ، میساچوسیٹس میں 16،832 اور جارجیا میں 18،502 لوگوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ خیال رہے ملک میں کورونا ویکسینیشن مہم بھی بڑے پیمانے پرجاری ہے۔