ہوم » نیوز » عالمی منظر

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 1.82لاکھ ہلاکتیں، 26.22 لاکھ متاثرین

جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے کل 2،622،637 افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 182،818 ہو گئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 23, 2020 02:30 PM IST
  • Share this:
کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 1.82لاکھ ہلاکتیں، 26.22 لاکھ متاثرین
علامتی تصویر

بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی۔ عالمی وبا کورونا وائرس 'کووڈ -19' کی غضبناکی بڑھتی ہی جا رہی ہے اور اب تک دنیا کے بیشتر ممالک میں اس وبا سے ایک لاکھ 82 ہزارسے زائد افراد ہلاک اور 26.22 لاکھ سے زیادہ لوگ اس کی زد میں آ چکے ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے کل 2،622،637 افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 182،818 ہو گئی ہے۔ دنیا بھر میں اب تک 708،798 لوگ اس وبا سے مکمل طور پر شفایاب بھی ہوئے ہیں۔


ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمارکے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اورمرکزکے زیرانتظام علاقوں میں اب تک 21393 افراد اس وبا سے متاثراورابھی تک اس سے 681 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ ملک میں اب تک 4258 لوگ اس وباسے شفا یاب ہو چکے ہیں۔


جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور وہاں سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔ دنیا کے سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں یہ وبا بھیانک شکل اختیارکر چکی ہے۔ یہاں اب تک 840476 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 46611 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ امریکہ میں اس بیماری سے اب تک 77366 لوگ شفا یاب ہوچکے ہیں۔ امریکہ کے بعد سب سے زیادہ شدید طور پر متاثر یوروپی ملک اٹلی میں اس وبا سے اب تک 25085 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 187327 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 54543 افراد صحت مند ہوکر گھر لوٹ چکے ہیں۔ اسپین اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 208389 افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور21717 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ 85915 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔


برطانیہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 281 ہوئی

اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 82798 افرادمتاثر ہوئے ہیں اور 4632 اموات ہوئی ہیں۔ اس وائرس کے حوالہ سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والی ا موات کے 80 فیصد کیسز 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے۔ دریں اثنا کورونا وائرس سے انفیکشن اور موت کے معاملہ میں یوروپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی حالات کافی خراب ہوچکے ہیں۔ فرانس میں اب تک 159315 لوگ وبا سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 21340 افراد کی موت ہو چکی ہے. جرمنی میں کورونا وائرس سے 150648 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 5315 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل خراب ہوتے جا رہے ہیں، جہاں 133495 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 18100 لوگوں کی اس سے موت ہو چکی ہے جبکہ 683 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دی گئی ہے۔ کورونا وائرس سے شدید متاثر خلیجی ملک ایران میں 85996 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 5391 لوگوں کی اس وبا سے موت ہوچکی ہے۔ بیلجیم میں 6262، ہالینڈ میں 4054، برازیل میں 2906، ترکی میں 2376، سویڈن میں 1937، کینیڈا میں 1871، سوئزرلینڈ میں 1478، پرتگال میں 785، میکسیکو میں 970، انڈونیشیا میں 635، آئر لینڈ میں 730، آسٹریا میں 510، ایکواڈور میں 520، رومانیہ میں 508، فلپائن میں 446، پولینڈ میں 404، الجیریا میں 392، ڈنمارک میں 384 اور جنوبی کوریا میں 240 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ پڑوسی ملک پاکستان میں كورونا وائرس سے 212 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

 
First published: Apr 23, 2020 02:30 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading