ہوم » نیوز » عالمی منظر

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں1.87کروڑ سے زائد افراد متاثر، 7 لاکھ سے زائد ہلاکتیں

دنیا میں عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اب تک 4،821،296 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 158،170 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 06, 2020 03:20 PM IST
  • Share this:
کورونا وائرس سے دنیا بھر میں1.87کروڑ سے زائد افراد متاثر، 7 لاکھ سے زائد ہلاکتیں
کورونا وائرس سے دنیا بھر میں1.87کروڑ سے زائد افراد متاثر، 7 لاکھ سے زائد ہلاکتیں

بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی۔ عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب تک 1.87کروڑ سے زائد افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں اور سات لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کووڈ 19 کے کیسز کے معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے مقام پر ہے۔ وہیں اس وبا سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے ، میکسیکو تیسرے اور برطانیہ چوتھے مقام پر ہے ، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں ہندوستان پانچویں مقام پر ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اور انجینئرنگ ( سی ایس ایس ای ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 18،738،350 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 706،342 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔


دنیا میں عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اب تک 4،821،296 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 158،170 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 2،859،073 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 97،256 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہندوستان میں کورونا کے بڑھتے ہوئے قہر کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46،121 افراد صحت یاب ہو ئے ہیں اور 904 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ وہیں ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1923،837 اور ہلاک شدگان کی تعداد 40،699 ہوگئی ہے۔ کورونا کے اس وقت ملک میں 59،5501 ایکٹو کیسزہیں۔ وہیں 1328336 افراد اس وبا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ روس کووڈ 19 کے کیسز کے معاملے میں چوتھے مقام پر ہے اور یہاں اس وبا سے اب تک 864،948 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 14،465 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا وبا کا قہر مسلسل بڑھتا جارہا ہے ، جس کی وجہ سے جنوبی افریقہ کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں پانچویں مقام پر آگیا ہے۔ یہاں اب تک 529،877 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 9،298 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں میکسیکو میں 456،100 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس وائرس کی وجہ سے ہلاک شدگان کی تعداد 49،698 ہوگئی ہے۔


پیرو میں بھی صورتحال بگڑتی جارہی ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 447،624 ہوگئی ہے اور 20،228 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ چلی کووڈ 19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں آٹھویں مقام پر ہے۔ یہاں اب تک 364،723 افراد متاثرہوئے اور ہلاک شدگان کی تعداد 9،792 ہو گئی ہے۔ کولمبیا میں اب تک 334،979 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 11،315 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ انفیکشن کے معاملے میں ایران آٹھویں مقام پر ہے۔ یہاں اب تک 317،883 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 17،802 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ برطانیہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 307،258 ہوگئی ہے اور 46،295 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہیں اسپین میں کورونا متاثرین کی تعداد 305،767 ہے جبکہ 28،499 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


سعودی عرب میں اب تک 282،824 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں اور 3،020 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہمسایہ ملک پاکستان میں اب تک 281،136 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ، 6،014 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ یورپی ملک اٹلی میں اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے 248،803 افراد متاثرہوئے ہیں اور 35،181 ہلاک ہوچکے ہیں۔ بنگلہ دیش میں 246،674 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ، جبکہ 3267 افراد اس بیماری سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ ترکی میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 236،112 ہوگئی ہے اور 5،784 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فرانس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 228576 ہو گئی ہے اور 30،297 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں ارجنٹینا جرمنی سے آگے نکل گیا ہے ۔ یہاں اب تک 220،682 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 4،106 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ جرمنی میں 214،113 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 9،179 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس سے بیلجیم میں 9852 ، کینیڈا میں 9010 ، نیدرلینڈ میں 6173 ، سویڈن میں 5747 ، ایکواڈور میں 5847 ، انڈونیشیا میں 5452 ، چین میں 4930 ، چین میں 4677 ، عراق میں 5094 ، بولیویا میں 3385 ، رومانیہ میں 2521 ، فلپائن میں 2123 ، گوئٹے مالا میں 2072 ، سوئٹزرلینڈ میں 1984 ، یوکرین میں 1813 ، آئرلینڈ میں 1763 ، پرتگال میں 7040 ، پولینڈ میں 1756 ، پاناما 1553 ، کرغزستان 1438 ، ہونڈوراس میں 1400 اور افغانستان میں 1294 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Aug 06, 2020 03:20 PM IST