ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی ملک کے سبھی اساتذہ، طلبہ سے لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کی اپیل

کمیشن کےچیئرمین دھرمیندر پال سنگھ نے کہا ہے،’’ملک ایک بھیانک بحران سے جوجھ رہا ہے۔ ایسے وقت میں آئیے ہم سب مل کر معزز وزیراعظم جی کے ذریعہ کئے گئے اعلان کی مکمل حمایت کریں۔‘‘

  • UNI
  • Last Updated: Mar 25, 2020 01:07 PM IST
  • Share this:
یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی ملک کے سبھی اساتذہ، طلبہ سے لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کی اپیل
یوجی سی: فائل فوٹو

نئی دہلی۔ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یوجی سی) نے ملک کے اساتذہ ،طلبہ اور گارجین سے 21 دن تک گھر سے بالکل باہر نہ نکلنے کی اپیل کرتے ہوئے کورونا وائرس کے سلسلے میں لاک ڈاؤن کے اعلان کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔ کمیشن کےچیئرمین دھرمیندر پال سنگھ نے کہا ہے،’’ملک ایک بھیانک بحران سے جوجھ رہا ہے۔ ایسے وقت میں آئیے ہم سب مل کر معزز وزیراعظم جی کے ذریعہ کئے گئے اعلان کی مکمل حمایت کریں۔‘‘یہ 21 دن کا لاک ڈاؤن ہماری سلامتی اور بہتر مستقبل کے لئے ہے۔




انہوں نے کہا کہ اس مدت میں ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کھڑا ہونا ہے اور پریشان نہیں ہونا ہے۔ انہوں نے کہا،’’تعلیم کے مکمل شعبہ سے میری درخواست ہے کہ آپ گھر پر ہی رہیں،صحیح سلامت رہیں اور سماج کے لئے مثال پیش کریں۔‘‘ اس وبا کا مقابلہ مکمل قوم متحد ہوکر کرے۔ سبھی تعلیمی ادارے ،اساتذہ اور اسکول اس میں قابل ستائش کردار ادا کریں۔


اس دوران انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت اور اس سے منسلک سبھی خود مختار ادارے21 دن تک بند رہیں گے۔ محکمے کے سربراہ اور خزانہ افسر سبھی ملازمین کو تنخواہ پنشن ملنے کو یقینی بنائیں گے۔ مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ (سی بی ایس ای)، قومی ٹیسٹنگ ایجنسی اور نیشنل اوپن اسکول اپنے اپنے امتحانات کو پھر سے طے کریں گے۔ این سی آر ٹی اپنا متبادل اکاڈمک کلینڈر بنائے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو پورے ملک میں 21دنوں کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے جس کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس دوران تعلیم کے مکمل شعبہ سے جڑے سبھی ملازمین اپنے گھر سے کام کریں گے۔
First published: Mar 25, 2020 01:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading