ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

جیو نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے خصوصی مہم کا آغاز کیا

ریلائنس نے اس سے پہلے بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے اپنی حمایت جاری رکھی ہے۔ ریلائنس نے اب ریلائنس فاؤنڈیشن ، ریلائنس ریٹیل ، جیو ، ریلائنس لائف سائنس اور ریلائنس انڈسٹریز کے 6 لاکھ ملازمین کو اس سے لڑنے کے لئے اس ایکشن پلان کا حصہ بنایا ہے۔

  • Share this:
جیو  نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے خصوصی مہم کا آغاز کیا
ریلائنس نے اس سے پہلے بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے اپنی حمایت جاری رکھی ہے۔ ریلائنس نے اب ریلائنس فاؤنڈیشن ، ریلائنس ریٹیل ، جیو ، ریلائنس لائف سائنس اور ریلائنس انڈسٹریز کے 6 لاکھ ملازمین کو اس سے لڑنے کے لئے اس ایکشن پلان کا حصہ بنایا ہے۔

ملک بھر میں پھیلے کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ نے آگے بڑھ کر #CoronaHaaregaIndiaJetega کی مہم شروع کی ہے۔ ریلائنس نے اس سے پہلے بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے اپنی حمایت جاری رکھی ہے۔ ریلائنس نے اب ریلائنس فاؤنڈیشن ، ریلائنس ریٹیل ، جیو ، ریلائنس لائف سائنس اور ریلائنس انڈسٹریز کے 6 لاکھ ملازمین کو اس سے لڑنے کے لئے اس ایکشن پلان کا حصہ بنایا ہے۔


ریلائنس نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے کئے یہ اقدامات 


اس کے لئے ریلائنس نے کووڈ۔ 19 کو مکمل طور پر وقف ملک کا پہلا اسپتال کھول دیا ہے۔ برہن ممبئی میونسپل کوآپریشن (بی ایم سی) کے اشتراک سے کھولے گئے اس اسپتال کا نام سر ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال ہے۔ 100 بستروں پر مشتمل یہ اسپتال ممبئی میں ہے۔ اسے ریلائنس فاؤنڈیشن کے ذریعہ مکمل طور پر مالی اعانت فراہم کی جارہی ہے۔ تمام بستروں میں وینٹیلیٹر ، پیس میکر اور ڈائلیسس مشین جیسے ضروری سامان موجود ہیں۔


اس مشکل صورت حال میں ریلائنس فاؤنڈیشن مختلف شہروں میں کئی این جی اوز کے ساتھ لوگوں کو مفت کھانا مہیا کرے گی۔

ریلائنس نے ممبئی کے لودھیولی میں پوری طرح سے لیس ایک آئیسولیشن سینٹر بنایا ہے اور اسے ضلعی اتھارٹی کے حوالے کردیا ہے۔

اسی کے ساتھ ہی جیو نے کورونا ہارے گا انڈیا جیتے گا مہم کا آغاز کیا ہے ، جس سے ایسے مشکل وقت میں لوگ ریموٹ ورکنگ، ریموٹ لرننگ کے توسط سے ایک دوسرے سے جڑے رہیں گے اور محفوظ رہ سکیں گے۔ جیو نے کہا کہ ہم سب اس مشکل وقت میں ساتھ ہیں۔ جیو نے مائیکرو سافٹ ٹیم کے ساتھ اسٹوڈنٹس ، ایجوکیشنل اینڈ ہیلتھ کیئر انسٹی ٹیوشن کے ذریعہ اپنی پیشہ ورانہ ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اشتراک کیا ہے۔
First published: Mar 24, 2020 12:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading