ہوم » نیوز » عالمی منظر

کورونا وائرس سے افریقہ میں 284 افراد کی موت، 7028 متاثر

افریقہ میں کورونا وائرس 'كووڈ 19' کے کیسز بڑھتے ہی جا ر ہے ہیں اور اس وائرس کی زد میں آنے سے اب تک 284 افراد ہلاک جبکہ تقریبا 7028 لوگ متاثر پائے گئے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 04, 2020 09:46 AM IST
  • Share this:
کورونا وائرس سے افریقہ میں 284 افراد کی موت، 7028 متاثر
لوگ عام قومی سطح کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1075 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ذاتی صفائی ستھرائی کے حوالے سے ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بار بار صابن اور پانی سے ہاتھ دھوئیں اور کھانسی چھینکتے وقت اپنا منھ ڈھانپ لیں۔۔(تصویر: علامتی فوٹو،نیوز18)۔

افریقہ میں کورونا وائرس 'كووڈ 19' کے کیسز بڑھتے ہی جا ر ہے ہیں اور اس وائرس کی زد میں آنے سے اب تک 284 افراد ہلاک جبکہ تقریبا 7028 لوگ متاثر پائے گئے ہیں۔ افریقہ سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن (افریقہ سی ڈی سی) نے جمعہ کو یہ دی. سی ڈی سی 55 رکنی افریقی ممالک کی ایک میڈکل ایجنسی ہے۔ اس نے بتایا کہ کورونا وائرس اب تک تقریبا 50 افریقی ممالک میں پھیل چکا ہے۔


سی ڈی سی نے بتایا کہ جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کے 1462 کیسز، الجیریا میں 847 اور مصر میں 779 کیس درج کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ براعظم میں اب تک 779 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں. گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 221 سے 284 ہو گئی ہے۔

افریقی یونین نے اس وبا کے خطرے کو دیکھتے ہوئے 27 جنوری کو ہی اپنے ہنگامی آپریشنز سنٹر اور حادثاتی نظام کو شروع کر دیا تھا۔

First published: Apr 04, 2020 09:46 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading