ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

کشمیری طالبہ کی اپیل: پی ایم مودی کی باتوں پر کریں عمل، اور کہیں یہ باتیں: ویڈیو وائرل

لاک ڈاؤن کے بارے میں جموں و کشمیر کی ایک لڑکی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ لوگوں سے اپنے گھروں میں رہنے کی اپیل کررہی ہے۔ اس ویڈیو کو مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے شیئر کیا ہے۔

  • Share this:

جموں۔کشمیر: کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے 24 مارچ کو وزیر اعظم نریندر مودی نے  21 دن کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا جو 14 اپریل تک نافذ رہے گا۔ لاک ڈاؤن کے چلتے لوگ گھروں کے اندر قید ہو گئے ہیں اور سڑکیں ویران ہو گئی ہیں۔ ادھر لاک ڈاؤن کے بارے میں جموں و کشمیر کی ایک لڑکی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ لوگوں سے اپنے گھروں میں رہنے کی اپیل کررہی ہے۔ اس ویڈیو کو مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے شیئر کیا ہے۔

مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر یہ ویڈیو شیئر کیا ہے۔ ویڈیو میں ، لڑکی کہہ رہی ہے ، 'میں نویں کلاس میں پڑھتی ہوں اور کپواڑہ کی رہنے عسلی  ہوں۔' طالبہ نے کہا ، 'آؤ مل کر وعدہ کریں ، کورونا وائرس کوہرائیں۔ جو کووڈ ۔19 پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے ، ہمیں اسے مل کر ہرانا ہے اور یہ تب ہی ممکن ہوگا جب ہم وزیر اعظم نریندر مودی کی باتوں پر عمل کریں گے'۔

طالبہ نے آگے کہا، "میں ان لوگوں سے گزارش کرتی ہوں جو لوگ ملک باہر ملک سے آئے ہیں وہ اپنےگھروں میں رہیں اور نزدیکی ہیلتھ سینٹر میں اپنا چیک اپ کرائیں۔ میں تمام اسٹوڈینٹس، کاروباریوں، تبلیغی جماعت کے لوگوں سے بھی اپیل کرتی ہوں کہ وہ ہیلتھ سینٹر پر جاکر اپنی ہسٹری بتائیں"۔
First published: Apr 02, 2020 08:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading