ہوم » نیوز » عالمی منظر

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 1.93 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر، تقریباََ 7.20 لاکھ اموات

کووڈ 19 کے کیسز کے معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے مقام پر ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 08, 2020 02:55 PM IST
  • Share this:
کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 1.93 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر، تقریباََ 7.20 لاکھ اموات
علامتی تصویر

بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی۔ عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور دنیا بھر میں اب تک 1.93 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں اور تقریباََ 7.20 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کووڈ 19 کے کیسز کے معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے مقام پر ہے۔ وہیں اس وبا سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے ، میکسیکو تیسرے اور برطانیہ چوتھے مقام پر ہے ، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد کے لحاظ سے ہندوستان پانچویں مقام پر ہے۔ امریکہ میں جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے 19،306،868 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 719،830 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔


دنیا میں عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اب تک 4،941،635 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 161،328 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 2،962،442 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 99،572 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ہندوستان میں کورونا کے بڑھتے ہوئے قہر کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49،769 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور 933 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ وہیں ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 20،88،612 اور ہلاک شدگان کی تعداد 42،518 ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا کے 619،088 ایکٹو کیسز ہیں۔ وہیں اس وبا سے 1427006 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ روس کووڈ 19 کے کیسز کے معاملے میں چوتھے مقام پر ہے اور یہاں اب تک 875،378 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 14،698 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ جنوبی افریقہ میں کورونا کا قہر کا مسلسل بڑھتا جارہا ہے ، جس کی وجہ سے جنوبی افریقہ کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں پانچویں مقام پر آگیا ہے۔ یہاں اب تک 545،476 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 9،909 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں میکسیکو میں 469،407 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونےوالوں کی تعداد 51،311 ہوگئی ہے۔


پیرو میں بھی صورتحال بگڑتی جارہی ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 463،875 تک پہنچ گئی ہے اور 20،424 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کووڈ 19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں چلی اب آٹھویں مقام پر ہے۔ یہاں اب تک 368،825 افراد متاثر ہوئے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9،958 ہو گئی ہے ۔ کولمبیا میں اب تک 357،710 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 11،939 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ انفیکشن کے معاملے میں ایران آٹھویں مقام پر ہے۔ یہاں اب تک 322،567 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 18،132 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہیں اسپین میں کورونا کے کیسز کی تعداد 310،696 ہو گئی ہے جبکہ 28،503 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 309،796 ہوگئی ہے اور 46،596 افراد اس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔


سعودی عرب میں اب تک 285،793 افراد کورونا انفیکشن سے متاثر ہوئے ہیں اور 3،093 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہمسایہ ملک پاکستان میں اب تک 282،645 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 6،052 افراد ہلاک چکے ہیں ۔ بنگلہ دیش میں 252،502 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ، جبکہ 3،333 افراد اس بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں 249،756 افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 35،190 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ترکی میں کورونا کیسز کی تعداد 238،450 ہوگئی ہے اور 5،813 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ فرانس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 235،207 ہو گئی اور 30،327 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں ارجینٹیا جرمنی سے آگے نکل گیا ہے ۔ یہاں اب تک 235،677 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 4،411 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جرمنی میں 216،196 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 9،195 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے بیلجیئم میں 9866 ، کینیڈا میں 9017 ، ہالینڈ میں 6174 ، سویڈن میں 5763 ، ایکواڈور میں 5897 ، مصر میں 4993 ، چین میں 4971 ، عراق میں 5186 ، بولیویا میں 3524 ، رومانیہ میں 2616 ، فلپائن میں 2168 ہیں ،گوئٹے مالا میں 2168 ، سوئٹزرلینڈ میں 1986 ، یوکرین میں 1879 ، آئرلینڈ میں 1772 ، پرتگال میں 1746 ، پاناما 1591 ، کرغیزستان 1451 ، ہونڈوراس 1465 اور افغانستان میں 1307 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Aug 08, 2020 02:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading