ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں شہر میں کورونا کیسوں میں بھاری اچھال، ایک دن میں 798 مثبت کیس درج

بتایا جاتا ہے کہ جموں اور اس کے مضافات میں اب کووڈ نے سرکاری دفاتر، سول سیکریڑیٹ اور بنیکوں میں بھی دستک دے دی ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ روز جموں شہر میں سامنے آنے والے 295 مثبت کیسوں میں 63 صرف جموں میں بینک کے زونل آفس میں درج کئے گئے ہیں۔

  • Share this:
جموں شہر میں کورونا کیسوں میں بھاری اچھال، ایک دن میں 798 مثبت کیس درج
جموں شہر میں کورونا کیسوں میں بھاری اچھال، ایک دن میں 798 مثبت کیس درج

جموں۔ سرینگر کے مقابلے میں اب کورونا وائرس جموں شہر میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور تشویش ناک صورتحال کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ محض ایک روز میں جموں ڈویژن اور اس کے مضافات میں 798 کیس سامنے آئے ہیں جس کے باعث لوگوں میں تشویش کی لہر پیدا ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس میں زبردست اچھال کو دیکھتے ہوئے جموں شہر نے کشمیر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور ایک دن کے ریکارڈ کووڈ مریضوں میں کشمیر کے مقابلے میں تعداد آٹھ زیادہ ہے جس کو دیکھتے ہوئے جموں میں لوگوں کے اندر فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔


بتایا جاتا ہے کہ جموں اور اس کے مضافات میں اب کووڈ نے سرکاری دفاتر، سول سیکریڑیٹ اور بنیکوں میں بھی دستک دے دی ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ روز جموں شہر میں سامنے آنے والے 295 مثبت کیسوں میں 63 صرف جموں میں بینک کے زونل آفس میں درج کئے گئے ہیں۔ تازہ کووڈ مریضوں میں دو کے اے ایس افسران بھی شامل ہیں۔ ایسے میں دیکھاجائے تو اب کوئی شعبہ جموں میں کووڈ سے بچتا ہوا نظر نہیں آرہا ہے۔


جموں ضلع میں پانچ سے 20 کیس سامنے آئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ کل ہی ریکارڈ بارہ افراد کووڈ وائرس کے نتیجے میں ایک روز میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایسے میں کہا جارہا ہے کہ ریپڈ ٹیسٹنگ کی وجہ سے اس طرح کے مثبت کیس سامنے آر ہے ہیں جن میں سے سول سیکریڑیٹ میں 63 ملازمین کووڈ پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ اسی طرح ہائی کورٹ میں 30 ملازمین کے ٹیسٹ پازیٹیو آئے ہیں۔ اتنا ہی نہیں جو بینکوں میں 295 کیس سامنے آئے ہیں اس میں جموں وکشمیر بینک کے زونل آفس میں 63 کیس سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ ،اکتیس اسٹیٹ بینک آف انڈیا ، پانچ یونین بینک چھنی ہمت ، پانچ سینٹرل بینک آف شالیمار بینک ، آٹھ آئی سی آئی سی آئی بینک، نو کررار بینک ، ایس ڈی ایف سی نروال سے سات  ایک ایکسیز بینک ،رماڈا ، بہوپلازہ سے پندرہ ،سرکاری فنڈ آفس مٹھی سے پانچ ،بارہ ایس پی جی یونٹ سے سامنے آئے ہیں۔


جگہ جگہ سے ریپیڈ ٹیسٹنگ کی وجہ سے مثبت کیس سامنے آئے ہیں۔ ایسے میں اسپتالوں کے اندر بھی تعداد بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے لوگ تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ ایسے میں کہاجاتا تھا کہ اپریل کے مہینے میں یہ تعداد صفر تک گری تھی لیکن اب ہر جگہ لوگ پازیٹیو آئے ہیں۔ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ ریپیڈ ٹیسٹنگ جاری رکھی جائے اور اس طرح سے مجموعی طور پر اب تک جموں خطے میں گیارہ ہزار ایک سو پچاس کورونا کیس سامنے آئے ہیں۔

 
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Sep 07, 2020 10:17 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading