உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Omicron: ملک میں گزشتہ تین چار دنوں میں بڑھے کورونا وائرس کے معاملات، 22 اضلاع نے بڑھائی تشویش

    Omicron: ملک میں گزشتہ تین چار دنوں میں بڑھے کورونا وائرس کے معاملات، 22 اضلاع نے بڑھائی تشویش

    Omicron: ملک میں گزشتہ تین چار دنوں میں بڑھے کورونا وائرس کے معاملات، 22 اضلاع نے بڑھائی تشویش

    Coronavirus Cases in India: مرکز نے جمعرات کو ملک میں کووڈ 19 کے کیسوں (Covid-19 Cases in India) کی کل تعداد میں تیزی سے اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہلی، ممبئی، پونے، تھانے، بنگلورو، چنئی، گڑگاؤں، احمد آباد اور ناسک میں کیسوں کی تعداد میں اچانک اضافہ ہو رہا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی : مرکز نے جمعرات کو ملک میں کووڈ 19 کے کیسوں (Covid-19 Cases in India) کی کل تعداد میں تیزی سے اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہلی، ممبئی، پونے، تھانے، بنگلورو، چنئی، گڑگاؤں، احمد آباد اور ناسک میں کیسوں کی تعداد میں اچانک اضافہ ہو رہا ہے۔ کووڈ-19 کی صورتحال پر وزارت کی ہفتہ وار پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ صحت کے جوائنٹ سکریٹری لو اگروال نے کہا کہ 26 دسمبر سے ہندوستان میں روزانہ کورونا وائرس کے معاملات (Coronavirus Cases in India) میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سکریٹری نے کہا کہ مرکز ان اضلاع سے رابطے میں ہے جو تشویش کے علاقے ہیں۔

      انہون نے بتایا کہ کیرالہ، مہاراشٹر، کرناٹک، مغربی بنگال اور تمل ناڈو وہ پانچ ریاستیں ہیں ، جہاں کووڈ کے سب سے زیادہ سرگرم معاملات ہیں ۔  ہندوستان کے آٹھ اضلاع میں ہفتہ وار مثبت شرح 10 فیصد سے زیادہ ہے۔ ان میں سے چھ میزورم میں، ایک اروناچل پردیش میں اور ایک مغربی بنگال میں ہے۔ ہندوستان کے 14 اضلاع میں ہفتہ وار مثبت شرح 5 فیصد اور 10 فیصد کے درمیان ہے، جس میں کیرالہ میں 6، میزورم میں 4، اروناچل پردیش، آسام، جھارکھنڈ اور منی پور میں 1-1 شامل ہیں ۔ مرکز نے کہا کہ وائرس میوٹیٹ ہورہا ہے، اس لئے عوام کے محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔

      انفیکشن کے بعد امیونٹی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ICMR کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بلرام بھارگو نے کہا کہ انفیکشن کے بعد امیونٹی تقریباً نو ماہ تک برقرار رہتی ہے ۔ بین الاقوامی اور ہندوستانی اسٹڈیز کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر بھارگو نے کہا کہ ویکسینیشن کے بعد کی قوت مدافعت بھی تقریباً 9 ماہ تک رہتی ہے ۔ نیتی آیوگ کے رکن ( صحت ) ڈاکٹر وی کے پال نے ​​کہا ک آر ویلیو ایک سے زیادہ ہے ، جس کا مطلب ہے کہ معاملات کم نہیں ہو رہے ہیں ۔

      بتادیں کہ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہندوستان میں 13,154 کیسز پائے گئے۔ وہیں دہلی میں 263 اور مہاراشٹر میں 252 کیسوں کے ساتھ اومیکران ویرینٹ کے کیسوں کی تعداد بڑھ کر 961 ہوگئی ہے ۔
      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: