ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ملک میں کورونا وائرس کے معاملوں میں تیز اچھال، ممبئی میں کووڈ19 سے سب سے زیادہ ہلاکتیں

کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کورونا بحران کی وجہ سے کئی لوگ بے روزگار بھی ہو چکےہیں اور کاروباریوں کے کام پر بھی اثر پڑا ہے۔

  • Share this:

ملک میں کورونا (Covid-19 pandemic) کے معاملوں میں بڑا اچھال دیکھا جا رہی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے سات سواناسی مریضوں کی موت ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں ابتک کُل پینتیس ہزار سات سو سینتالیس لوگوں کی جانیں جا چکی ہیں۔ وہیں ملک میں کورونا کے معاملے بڑھ کر سولہ لاکھ اڑتیس ہزار آٹھ سو اکہتر ہو گئے ہیں۔ کورونا سے ملک میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست مہاراشٹر میں ہوئی ہیں، جہاں اب تک کُل چودہ ہزا رسات سو انتیس کورونا متاثرین کی موت ہو چکی ہے۔


مہاراشٹر کے بعد ملک میں سب سے زیادہ اموات دہلی میں ہوئی ہیں۔ دہلی میں کورونا نے اب تک تین ہزار نو سو چھتیس لوگوں کی جانیں لے لی ہیں۔ جنوبی ریاست تمل ناڈو میں کورونا کی وجہ سے اب تک تین ہزار آٹھ سو اڑتیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہیں ریاست گجرات میں کورونا سے اب تک دو ہزار چار سو اٹھارہ لوگوں کی جانیں گئی ہیں۔شمالی ریاست اترپردیش میں کورونا سے اب تک کُل ایک ہزار پانچ سو ستاسی لوگوں کی جانیں جا چکی ہیں۔ وہیں مغربی بنگال میں کورونا سے اب تک ایک ہزار پانچ سو چھتیس افراد کی موت ہو چکی ہے۔


کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کورونا بحران کی وجہ سے کئی لوگ بے روزگار بھی ہو چکےہیں اور کاروباریوں کے کام پر بھی اثر پڑا ہے۔ وہیں احمد آباد کے ہیرا اور زیورات کے تاجروں کو بھی کورونا وائرس کی وجہ سے کاروبار میں کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ایسے میں ان کاروبار سے جڑے ملازمین کو بچوں کی تعلیم میں بھی کٹوتی کرنی پڑ رہی ہے۔ پرائویٹ اسکول میں پڑھانے والے والدین فیس کی وجہ سے اب اپنے بچوں کو سرکاری اسکول میں منتقل کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

Published by: Sana Naeem
First published: Jul 31, 2020 12:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading