ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Coronavirus: ایک دن میں ملے کورونا کے 96 ہزار سے زیادہ مریض، اب تک 76271 لوگوں کی موت

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کو جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 96،551 نئے کیسز کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 45،62،415 ہوگئی۔ اسی مدت کے دوران ہلاکتوں کی تعداد1209سے بڑھ کر 76،271 ہوگئی۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 11, 2020 12:09 PM IST
  • Share this:
Coronavirus: ایک دن میں ملے کورونا کے 96 ہزار سے زیادہ مریض، اب تک 76271 لوگوں کی موت
ایک دن میں ملے کورونا کے 96 ہزار سے زیادہ مریض، اب تک 76271 لوگوں کی موت

نئی دہلی۔ ملک میں کورونا وائرس کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور دن بہ دن حالات بگڑتے جا رہے ہیں اور مسلسل دوسرے دن نئے کیسز اور ہلاکتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 96 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے اورسب سے زیادہ 1،209 افراد کے اس جان لیوا وائرس سے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔


مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کو جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 96،551 نئے کیسز کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 45،62،415 ہوگئی۔ اسی مدت کے دوران ہلاکتوں کی تعداد1209سے بڑھ کر 76،271 ہوگئی۔ اسی عرصہ میں 70،880 کورونا مریض صحت مند ہوئے جس سے وبا سے راحت حاصل کرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 35،42،664 ہوگئی ہے۔ شفایابی حاصل کرنے والوں کے مقابلہ میں وبا کے نئے کیسز زیادہ ہونے سے ایکٹیو کیسز 24،462 سے بڑھ کر 9،43،480 ہوگئے۔



ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 20.68 فیصد ،شفایابی کی شرح 77.65 فیصد اوراموات کی شرح 1.67 فیصد ہے۔ ملک میں کووڈ 19 سے سب سے زیادہ ریاست مہاراشٹر جہاں فعال کیسز کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور یہ 8،698 سے بڑھ کر 2،61،798 جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 495 سے بڑھ کر 28،282 ہوچکی ہے۔ اسی مدت کے دوران ریاست میں 14،253 افراد شفایاب ہوئے ، جس سے صحت مند افراد کی تعداد 7،00،715 ہوگئی۔ ملک میں سب سے زیادہ فعال کیسز اسی ریاست میں ہیں۔ اسی عرصہ کے دوران آندھرا پردیش میں کورونا مریضوں کی تعداد میں 67 عدد کے اضافہ سے فعال کیسز بڑھ کر 97،338 ہوگئے۔ اس ریاست میں اب تک 4،702 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 4،35،647 افرادشفایاب ہوئے ہیں۔
جنوبی ریاست کرناٹک میں گزگشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 2،067 کا اضافہ ہوا ہے جس سے ریاست میں اب 1،01،556 فعال کیسز ہیں۔ ریاست میں اموات کی تعداد 6،937 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 3،22،454 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔ آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 2289 مریضوں کا اضافہ درج کیا گیا جس سے وبائی امراض کے متاثرین کی مجموعی تعداد 66317 اورابتک 4206 اموات ہوئی ہیں جبکہ ریاست میں 221506 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 48482 تک پہنچ چکی ہے اور8154 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں اس ریاست میں 429416 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست تلنگانہ میں کورونا کے 32195 فعال کیسز ہیں اور 940 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اس وبا سے 119467 افرادشفایاب ہوئے ہیں۔ اوڈیشہ میں فعال کیسز کی تعداد 30529 اورہلاک شدگان کی تعداد 591 ہو چکی ہے جبکہ جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 108001 ہوچکی ہے۔ کیرالہ میں ، فعال کیسز کی تعداد 24292 ہوگئی ہے اور 396 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ صحت مند افراد کی تعداد 72578 ہوگئی ہے۔ قومی دار الحکومت دہلی میں اسی عرصہ کے دوران فعال کیسز کی تعداد 1643 سے بڑھ کر 25416 ہوگئی۔ وہیں جان لیوا وائرس سے اموات کی تعداد 4666 اور 175400 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔

ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 23377 فعال کیسز ہیں اور ہلاک شدگان کی تعداد 3771 جبکہ اب تک 166027 افراد صحت مند ہوئے ہیں۔ اس کے بعد شمالی ہندوستان کی ریاست پنجاب میں فعال کیسز کی تعداد 18088 ہوچکی ہے اور شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 51906 ہوگئی ہے۔ابھی تک اس ریاست میں 2149 افراد کی موت ہوچکی ہے۔
ریاست گجرات میں 16198 فعال کیسز ہیں جبکہ 3164 افراد فوت ہوئے ہیں اور 90103 افراد اس مہلک وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست بہار میں 15239 فعال کیسز ہیں جبکہ 785 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ اس ریاست میں اب تک137544 افراد شفایاب ہوئے ہوئے ہیں۔

ابھی تک جان لیوا کورونا وائرس سے مدھیہ پردیش میں 1661 ، راجستھان میں 1192 ، ہریانہ میں 907 ، جموں و کشمیر میں 845 ، جھارکھنڈ میں 517 ، چھتیس گڑھ میں 493 ،آسام میں 414، اتراکھنڈ میں 377 ، پڈوچیری میں 353 ، گوامیں 268 ، تری پورہ میں173۔ چنڈی گڑھ میں 83 ، ہماچل پردیش میں 66 ، انڈمان نکوبار جزائر میں 51 ، منی پور میں 44 ، لداخ میں 36 ، میگھالیہ میں 20 ، ناگالینڈ میں 10 ، اروناچل پردیش میں نو ، سکم میں سات اور دادر نگر حویلی ، دمن دیومیں دو افراد کی موت ہوچکی ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Sep 11, 2020 12:08 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading