ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ملک میں بھر میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 258 ہوئی

وزارت صحت نے ہفتہ کی صبح بتایا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے 258 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 219 مریض ہندوستانی ہیں جبکہ 39 غیر ملکی شہری۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 21, 2020 11:41 AM IST
  • Share this:
ملک میں بھر میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 258 ہوئی
ملک میں بھر میں کوروناوائرس کے 258 کیسز کی تصدیق

نئی دہلی۔ ملک میں کورونا وائرس (كووڈ -19) سے متاثر مریضوں کی تعداد بڑھ کر 258 ہو گئی ہے۔ وزارت صحت نے ہفتہ کی صبح بتایا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے 258 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 219 مریض ہندوستانی ہیں جبکہ 39 غیر ملکی شہری۔ اس وائرس سے ملک بھر میں چار افراد کی موت ہوچکی ہے اور 23 افراد صحت مند ہوئے ہیں۔



کرونا وائرس کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے لیکن ابھی بھی اس سے سب سے زیادہ متاثر چین کے لوگ ہی ہیں۔ اس وائرس کے سلسلے میں تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہوئی موت کے 80 فیصد معاملے 60 برس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے۔ چین میں 80967 لوگوں کی کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور تقریبا 3248 لوگوں کی اس وائرس کی زد میں آنے کے بعد موت ہوئی ہے۔

قابل غور ہے کہ چین کے صوبہ ہبوئی کے دارالحکومت ووہان سے پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس کی زد میں اب تک دنیا کے 150 سے زائد ملک آ چکے ہیں۔ ہندوستان میں کورونا وائرس کے اب تک 258 کیس سامنے آ چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے درمیان اسے عالمی وبا قرار دیا ہے۔

ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس سے متاثرین کی پوزیشن اس طرح ہے:

ریاست/ ہندوستانی مریض/غیر ملکی مریض/شفایاب ہوئے/موت

چھتیس گڑھ : 1 / 0 / 0 /0

دہلی : 25 /1/ 5 /1

گجرات : 7 /0 / 0 /0

ہریانہ: 3 / 14 / 0 /0

ہماچل پردیش :2 / 0 / 0 /0

کرناٹک:15 / 0/ 1 /1

کیرالہ: 33 /7 / 3 / 0

مدھیہ پردیش : 4/ 0 / 0 / 0

مہاراشٹر: 49 / 3 /0 / 1

اڑیسہ : 2 /0 /0 /0

پڈوچیري : 1 / 0 /0/ 0

پنجاب : 2 / 0 / 0 / 1

راجستھان : 15 / 2/ 3 / 0

تمل ناڈو : 3 / 0 / 1 / 0

تلنگانہ: 8 / 11 / 1 / 0

چندی گڑھ : 1 / 0/ 0 / 0

جموں و کشمیر : 4 / 0 / 0 / 0

لداخ : 13 /0 / 0 / 0

اترپردیش : 23 / 1 / 9 / 0

اتراکھنڈ : / 0/ 0 / 0

مغربی بنگال:2 / 0 / 0 / 0

مجموعی: 219 / 39 / 23 /4
First published: Mar 21, 2020 11:41 AM IST