ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ملک میں ایک دن میں پھر ملے تقریباً 70 ہزار نئے کورونا معاملے، 945 مریضوں کی موت

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں ہفتہ کی صبح کورونا وائرس کے 69،878 نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 29،75،701 ہوگئی۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 22, 2020 12:55 PM IST
  • Share this:
ملک میں ایک دن میں پھر ملے تقریباً 70 ہزار نئے کورونا معاملے، 945 مریضوں کی موت
ملک میں ایک دن میں پھر ملے تقریباً 70 ہزار نئے کورونا معاملے، 945 مریضوں کی موت

نئی دہلی۔ ملک میں کورونا وائرس کی شدت دن بہ دن بڑھتی ہی جارہی ہے اور ایک بار پھر ایک دن میں تقریبا 70 ہزار نئے مریض سامنے آئے ہیں ۔ وہیں، دوسری جانب ایک ہی دن میں 63 ہزار سے زیادہ مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں ہفتہ کی صبح کورونا وائرس کے 69،878 نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 29،75،701 ہوگئی۔ اسی مدت کے دوران 63،631 مریض صحت مند ہوئے ہیں جس سے کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر22،22،577 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد میں 5302 عدد کا اضافہ ہوا ہے اوراس کی مجموعی تعداد 6،97،330 ہوگئی ہے۔


گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 945افراد کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 55،794 ہوگئی ہے۔ ملک میں سرگرم کیسز کی تعداد شرح 23.43 فیصد شفایاب ہونے والوں کی شرح 74.69 فیصد جبکہ ہلاک شدگان کی شرح 1.87 فیصد ہے۔ ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں ایکٹیو کیسز کی تعداد 2073 عدد کے اضافے کے ساتھ مجموعی تعداد 1،64،879 ہوگئی ہے اور339 ہلاکتوں کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 21،698 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران11،7493 افراد شفایاب ہوئے جس سےصحتمند افراد کی مجموعی تعداد 4،70،873 ہوگئی ہے۔ ملک میں سب سے زیادہ ایکٹیو کیسز اسی ریاست میں ہیں۔ آندھرا پردیش میں مریضوں کی تعداد میں 625 عدد کے اضافے کے ساتھ فعال کیسزکی تعداد 87،803 ہوگئی ہے اور اب تک اس ریاست میں 3092 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ 8827 افراد کی شفایابی سے مجموعی طور پر 2،44،045 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔


ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 917 عدد کے اضافہ سے اب اس کی مجموعی 83،082 ہوگئی ہے ۔ ہلاکتوں کی تعداد 93 عدد سے بڑھ کر 4522 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 1،76،942 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست تمل ناڈو میں سرگرم کیسزکی تعداد 130 عدد سے ​​بڑھ کر53،413 جبکہ اب تک 6340 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسی مدت کے دوران ریاست میں اب تک 3،07،677 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 726 عدد کی کمی واقع ہوئی ہے ، جس کے نتیجے میں فعال کیسز اب 47،785 رہ گئے ہیں اور اب تک 2797 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ 1،26،657 مریض اس جان لیوا وبا سے شفایابی پاچکے ہیں۔



ریاست بہارمیں کورونا وائرس کے 1426 مریض کم ہوئے ہیں اور اب فعال کیسز کی تعداد 25،363 رہ گئی ہے۔ ریاست میں 498 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 91،552 افراد اس مہلک وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ملک کی مشرقی ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 27،804 کیسز ہیں اوراب تک 2689 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ 1،01،871 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست تلنگانہ میں کورونا کے 22،386 فعال کیسز موجود ہیں اوراب تک 744 افراد ہلاک جبکہ 78،735 افراد اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ ریاست گجرات میں 14،177 سرگرم کیسز ہیں اوراب تک 2867 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں 67،267 افراد اس مہلک وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔

قومی دارالحکومت دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 155 کیسز کے اضافے کے ساتھ مجموعی تعداد 11،426 ہوگئی ہے۔ اسی دوران وبا کی زد میں آنے سے اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4270 ہوگئی ہے جبکہ اب تک قومی راجدھانی میں 1،42،908 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ عالمی وبا کوروناوائرس سے اب تک مدھیہ پردیش میں 1185 ، پنجاب میں 991 ، راجستھان میں 933 ، جموں وکشمیر میں 593 ، ہریانہ میں 585 ،اڑیسہ میں 390، جھارکھنڈ میں 297 ، آسام میں 227 ، کیرالہ میں 203 ، اتراکھنڈ میں 192 ، چھتیس گڑھ میں 180، پڈوچیری میں 143 ، گوا میں 135 ، تری پورہ میں 70 ، چنڈی گڑھ میں 33 ، ہماچل پردیش میں 25 ، منی پور میں 20 ، لداخ میں 19 ، ناگالینڈ میں 8 ، میگھالیہ میں 6، اروناچل پردیش میں 5 ، سکم میں 3 اور دادر نگرحویلی اور دمن دیو میں دو دو افراد کی موت ہوچکی ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Aug 22, 2020 12:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading