ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر میں کووڈ19 کے معاملات میں اضافہ، حکومت الرٹ، 8 اضلاع میں کورونا وبا کا خطرہ بڑھا

کورونا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر ریاست کی ادھو ٹھاکرے (Uddhav Thackeray) سرکار نے پھر سے پابندیاں عائد کرنی شروع کردی ہیں۔ وہیں میونسپل کارپوریش نے ممبئی کے لئے نئی گائیڈ لائن (Guidelines) جاری کردی ہیں اورلوگوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کریں۔

  • Share this:
مہاراشٹر میں کووڈ19 کے معاملات میں اضافہ، حکومت الرٹ، 8 اضلاع میں کورونا وبا کا خطرہ بڑھا
ملک کے کئی حصو ں میں کورونا نے پھر قہر برپا (Coronavirus in India) کردیا ہے جن میں مہاراشٹر (Maharashtra) شامل ہے۔

ممبئی: ملک کے کئی حصو ں میں کورونا نے پھر قہر برپا (Coronavirus in India) کردیا ہے جن میں مہاراشٹر (Maharashtra) شامل ہے۔ مہاراشٹر کے 8 ضلعوں میں کورونا وبا (Covid-19 pandemic) کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ جس میں رتنا گیری، بیڑ، سندو درگ، رائے گڑھ، ستارا، امراوتی، اکولہ اور ایوت محل شامل ہیں۔ ملی اطلاع کے مطابق یہاں پر گزشتہ تین ہفتوں سے کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔ حالانکہ مریض بھی بڑی تعداد میں صحت یاب بھی ہورہے ہیں۔ کورونا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر ریاست کی ادھو ٹھاکرے (Uddhav Thackeray) سرکار نے پھر سے پابندیاں عائد کرنی شروع کردی ہیں۔ وہیں میونسپل کارپوریش نے ممبئی کے لئے نئی گائیڈ لائن (Guidelines) جاری کردی ہیں اورلوگوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کریں


اس بیچ ا مرواتی میں سنیچر کی رات 8 بجے سے لاک ڈاؤن لگا دیا جائے گا۔ پیر کو صبح 7 بجے تک تمام سرگرمیاں ٹھپ رہیں گی۔ دوسری جانب این سی پی لیڈر اور سابق وزیر ایکناتھ کھڑ سے (eknath khadse) اور رکن اسمبلی بچو کڑھو دوبارہ کورونا پازیٹو (Coronavirus Positive) پائے گئے ہیں۔ کھڑسے بامبے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے کورونا سے متاثر ہونے کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ” مجھے گزشتہ سال ستمبر میں کورونا ہوا تھا، فی الحال میری رپورٹ پازیٹیو آئی ہے اور میں بہتر محسوس کررہا ہوں۔“



وہیں وزیرمملکت برائے آبی وسائل بچو کڑھو نے بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاع دی ہے۔ دونوں لیڈروں نے کہاکہ حالیہ دنوں میں جو لوگ ان کے رابطے میں آئے تھے وہ اپنا کورونا ٹیسٹ کروالیں۔ اس کے علاوہ وزیر صحت راجیش ٹوپے، ریاستی وزیر جینت پاٹل اور وزیر مملکت راجندر سگنے بھی کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔


24 گھنٹوں میں 6.112 نئے مریض
2159 مریض ڈسچارج،44 کی موت
٭ ریاست میں کل مریضوں کی تعداد 20.87.632
٭24 گھنٹوں میں 44 مریض کی موت، اب تک کووڈ19 سے مہاراشٹر میں 51,713 افراد کی موت واقع ہوچکی ہے۔
٭ ریاست میں ایکٹو مریضوں کی تعداد 44,765
٭ ممبئی میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 823 نئے معاملے،6 افراد کی موت
٭ ممبئی میں اب تک کل کیس3,17,310
اب تک11,437 اموات
٭سرکاری اطلاع کے مطابق آج2,159 مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھر گئے، اب تک صحت یات ہونے والے مریضوں کی تعداد19,89,963 ہے۔
٭ مہاراشٹر میں ریکوری ریٹ95.32 فیصد اور اموات کی شرح2.48 بتایا جاتا ہے۔

(رپورٹ: وسیم انصاری)
Published by: Sana Naeem
First published: Feb 20, 2021 05:41 PM IST