کووڈ۔19: ملک میں 21 دن کے لئےلاک ڈاؤن، راشن کی دکانوں پر امڑی بھیڑ
وزیر اعظم مودی نے اس دوران کہا کہ ہر ہندوستانی نے جنتا کرفیو کو کامیاب بنایا ہے۔ ہر ہندوستانی نے پوری ذمہ داری کے ساتھ بڑے پیمانے پر کرفیو میں حصہ لیا ہے۔ آپ سب تعریف کے مستحق ہیں۔ پی ایم مودی نے اس دوران اعلان کیا کہ آج رات 12 بجے سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔ یہ لاک ڈاؤن ملک میں 21 دن تک رہے گا۔ یہ جنتا کرفیو سے ایک قدم آگے ہے۔ یہ قدم ہر ہندوستانی کو بچانے کے لئے اٹھایا جارہا ہے۔

نئی دہلی۔ ملک میں کورونا وائرس(Coronavirus) کے بڑھتے معاملوں مین تیزی سے بڑھوتری کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) نے منگل کی رات پورے ملک میں 21 دنوں کا پوری طرح سے لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ لاک ڈاؤن رات 12 بجے سے شروع ہوچکا ہے۔ لک ڈاؤن کا اعلان ہوتے ہی لوگ گھبرا گئے اورراشنوں کی دکانوں پر لائن لگ گئی۔ حالانکہ وزیر داخلہ نے صاف کہا کہاس دوران میڈٰکل اسٹور، کیرانا، پھل، سبزیاں، ڈیری، مانس، مچھلی، گوشت، مچھلی، جانوروں کت چارے کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ لوگوں کوگھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
ممبئی کی گرانٹ روڈ پر سبزیوں ، پھلوں اور راشن خریدنے کے لئے دکانوں پر لوگوں لمبی لائن لگ گئی۔
اگلے21 دن لاک ڈاؤن رہنے کے چلتے لوگوں نے راشن کی دکانوں پر جم کر خریداری کی۔
راشن کی دکانوں پر بھی چاول، دال اوردیگر گھریلو سامان لینے کیلئے لوگوں کی بھیڑ جمع رہی۔
سبزی منڈی میں لوگوں کی بھیڑ کے چلتے کئی مرتبہ جام بھی لگ گیا۔ لوگ ای۔رکشہ، اسکوٹڑ میں سبزیاں بھر کر لے گئے۔
اس درمیان کورونا وائرس کے انفیکش سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے جبکہ کورونا سے متاثر کی تعداد 519 ہوگئی ہے۔
حالانکہ وزیر داخلہ نے کہا کہ مناسب قیمت کی دکانیں اور کھاد، کیرانا، سبزیاں، پھل ، سبزیاں، ڈیری، مانس، مچھلی، جانوروں کے چارے کی دکانیں کھلی رہیں گی۔
کورونا وائرس وبا کو لیکر قوم کے نام پیغام میں وزیر اعظم نریندر نے کہا، "منگل کی رات12 مودی حکومت ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے۔ اس کے تحت بہت سے اہم اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں۔ ادھر ، وزیر اعظم نریندر مودی (نریندر مودی) نے آج کورونا کی وبا کے سلسلے میں دوسری بار ملک سے خطاب کیا۔
وزیر اعظم مودی نے اس دوران کہا کہ ہر ہندوستانی نے جنتا کرفیو کو کامیاب بنایا ہے۔ ہر ہندوستانی نے پوری ذمہ داری کے ساتھ بڑے پیمانے پر کرفیو میں حصہ لیا ہے۔ آپ سب تعریف کے مستحق ہیں۔ پی ایم مودی نے اس دوران اعلان کیا کہ آج رات 12 بجے سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔ یہ لاک ڈاؤن ملک میں 21 دن تک رہے گا۔ یہ جنتا کرفیو سے ایک قدم آگے ہے۔ یہ قدم ہر ہندوستانی کو بچانے کے لئے اٹھایا جارہا ہے۔
پی ایم مودی نے کہا ، 'آج اگر آپ 21 دن نہیں سنبھلے تو ملک 21 سال پیچھے چلا جائے گا۔ باہر نکلنا کیا ہوتا ہے یہ 21 دن کے لئے بھول جائیں۔ گھر پر ہی رہیں۔ میں یہ بات ایک کنبہ کے ممبر کی حیثیت سے کہہ رہا ہوں۔ اس میں لکھا گیا ہے ،کوئی روڈ پر نہ نکلے۔
وزیر اعظم مودی نے کہا’ کچھ لوگوں کی لاپرواہی ، کچھ لوگوں کی غلط سوچ ، آپ کو ، آپ کے بچوں ، آپ کے والدین ، آپ کے کنبہ ، اپنے دوستوں ، پورے ملک کو ایک انتہائی مشکل صورتحال میں ڈال دے گی۔ پچھلے 2 دن سے ملک کے بیشتر علاقوں میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت کی ان کوششوں کو بہت سنجیدگی سے لیا جانا چاہئے۔ آج رات 12 بجے سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہونے جا رہا ہے‘۔
پی ایم مودی نے کہا ، 'میں ہاتھ جوڑ کر کہہ رہا ہوں کہ جو ہندوستانی جہاں ہے وہیں رہے۔' انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کا سب سے بڑا طریقہ ان ممالک سے سیکھ ہے ، جنہوں نے اس سے نمٹنے کے لئے اہم اقدامات کئے ہیں۔ پی ایم مودی نے کہا کہ 24 گھنٹے کام کر رہے میڈیا، ڈاکٹروں ، پولیس اہلکاروں اور تمام ضروری خدمات فراہم کرنے والوں سبھی کے بارے میں سوچئے جو گھر کنبے سے دور اپنی جان جوکھم میں ڈال کر اپنا فرض نبھا رہے ہیں۔ ان کے لئے دعا کیجئے‘۔
Published by:sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔