نئی دہلی. ہندوستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اسی دوران کورونا کی ایک نئی قسم سامنے آئی ہے جو لوگوں کو تیزی سے اپنی زد میں لے رہا ہے۔ کورونا کے نئے ورژن XBB.1.16.1 کے 9 ریاستوں میں کل 116 معاملے ہیں۔ یہ قسم بچوں میں بھی پائی جاتی ہے۔ آنکھوں کا سرخ ہونا اس کی ایک نئی علامت ہے۔ کورونا کے مختلف قسم میں اس تبدیلی کا تذکرہ عہدیداروں نے گزشتہ جمعہ کو مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں کیا۔
کورونا کے سب ویریئنٹ نے بدلی شکلویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد کی گئی اس میٹنگ میں بتایا گیا کہ Omicron کی شکل بدلنے کے بعد XBB سب ویریئنٹ سامنے آیا تھا۔ XBB نے اپنی شکل بدل دی تو XBB.1.16 سامنے آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہندوستان میں کوروانا وائرس کے کے معاملے بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ یہی قسم ہے۔ گجرات، مہاراشٹر، کرناٹک، تلنگانہ، دہلی، تمل ناڈو، ہریانہ، کیرالہ اور پڈوچیری میں اس سے متعلق معاملات کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 6155 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
ملک میں ایک بار پھر کوروناوائرس کا قہر! آج 6 ہزار نئے کیس، 1 دن میں 13 فیصد اضافہکیا پھر آئے گی کوروناوائرس کی آفت، نئے XBB.1.16ویریئنٹ سے بڑھے کیس، ڈاکٹرس نے دی یہ صلاحفعال مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔نئے کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے اس وقت ملک میں فعال مریضوں کی تعداد بڑھ کر 31,194 ہو گئی ہے۔ یومیہ مثبتیت کی شرح 5.63 فیصد ہے۔ جبکہ ہفتہ وار شرح 3.02 فیصد ہے۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پڈوچیری انتظامیہ نے عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔ گزشتہ جمعہ کو دہلی میں گزشتہ ایک ہفتے میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 3000 سے زیادہ معاملے درج ہوئے ہیں جبکہ اسی مدت کے دوران زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 121 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔
جان لیوا ہوگیا H3N2 وائرس، جانئے کیسے ہوتا ہے ٹیسٹ، کتنا خرچچ آئےگا اور کب تک آئےگی رپورٹدہلی میں 600 سے زیادہ کورونا وائرس معاملے پائے گئے۔یہ اطلاع سرکاری اعداد و شمار سے موصول ہوئی ہے۔ جمعرات کو قومی راجدھانی میں 606 کیسز رپورٹ ہوئے، جو کہ انفیکشن کی شرح 16.98 فیصد کے ساتھ پچھلے سات مہینوں میں سب سے زیادہ ہے۔ 26 اگست کو شہر میں 620 مقدمات درج ہوئے تھے۔ دہلی حکومت کے محکمہ صحت کے ذریئعے شیئر کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جمعرات کو شہر میں COVID-19 کے فعال کیسوں کی تعداد 2,060 رہی، جو 30 مارچ کے بعد سے 121 فیصد زیادہ ہے۔ 30 مارچ کو زیر علاج مریضوں کی تعداد 932 تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔