உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Covid-19 : لگاتار تیسرے دن کورونا کے 2500 سے زیادہ نئے مریض، ایکٹیو کیسز 16 ہزار کے پار، 33 اموات

    Covid-19 : لگاتار تیسرے دن کورونا کے 2500 سے زیادہ نئے مریض، ایکٹیو کیسز 16 ہزار کے پار، 33 اموات(فائل فوٹو ۔ سوشل میڈیا )

    Covid-19 : لگاتار تیسرے دن کورونا کے 2500 سے زیادہ نئے مریض، ایکٹیو کیسز 16 ہزار کے پار، 33 اموات(فائل فوٹو ۔ سوشل میڈیا )

    Coronavirus Daily Updates: گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر ملک میں کورونا کے 2685 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس دوران 33 اموات ریکارڈ میں درج ہوئی ہیں ۔ 2158 افراد نے کورونا کو شکست دی ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ملک میں ایک مرتبہ پھر کورونا کے روزانہ 2500 سے زائد نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔ ہفتہ کو مرکزی وزارت صحت کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر ملک میں کورونا کے 2685 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس دوران 33 اموات ریکارڈ میں درج ہوئی ہیں ۔ 2158 افراد نے کورونا کو شکست دی ہے ۔ ملک میں کل کیسز میں سے اب تک 98.75 فیصد لوگ شفایاب ہو چکے ہیں۔ اس کے بعد ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 16,308 ہو گئی ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: مودی حکومت کی پالیسیوں سے گھوٹالہ بازوں اور اقتصادی مجرموں میں خوف


      اے این آئی نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ ملک میں کورونا کی یومیہ پازیٹیویٹی ریٹ 0.60 فیصد ہے۔ اس سے قبل جمعہ کو 2710 معاملات درج کیے گئے تھے۔ جمعرات کو 2628، بدھ کو 2124 اور 24 مئی کو 1675 کیسز پائے گئے تھے۔ ہفتہ کے روز نئے مریضوں کی تعداد میں گزشتہ روز کے مقابلہ 25 کی کمی واقع ہوئی ہے۔ وزارت کے مطابق ملک میں ہفتہ کے روز ایکٹو کیسز میں گزشتہ روز کے مقابلہ 494 کا اضافہ ہوا ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ہندوستان کے لئے بہت خطرناک ہوسکتے ہیں سوپرسائیکلون، محققین کارپورٹ میں اندیشہ


      کیرالہ میں فعال معاملات میں سب سے زیادہ 211 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے بعد مہاراشٹر میں 207 اور راجستھان میں 86 کا اضافہ ہوا۔ پہلے جہاں دہلی میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آ رہے تھے، اب وہاں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران فعال مریضوں کی تعداد میں 34 کی کمی آئی ہے۔ اسی طرح یوپی اور ہریانہ میں 10-10 کیسز کم ہوئے ہیں۔

      کورونا سے ہونے والی اموات کی بات کریں تو سرکاری ریکارڈ میں 33 نئی اموات درج کی گئی ہیں، لیکن ان میں سے 32 کیرالہ میں پچھلے دنوں ہوئی اموات ہیں، جنہیں اب ریکارڈ میں درج کیا گیا ہے۔ نئے معاملات میں راجستھان میں صرف ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک مجموعی طور پر 5,24,572 افراد کورونا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: