உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہلی حکومت کے ملازمین کو ویکسین کے بغیر دفتر میں نہیں ملے گی انٹری، کم از کم ایک ڈوز ضروری

    Covid-19 Vaccine: ڈی ڈی ایم اے نے ایک حکم میں کہا ، 'دہلی حکومت کے وہ ملازمین جنہیں کووڈ 19 ویکسین کی ایک خوراک بھی نہیں ملی انہیں 16 اکتوبر سے دفتر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔.

    • Share this:
      نئی دہلی: دہلی حکومت نے ویکسین کے حوالے سے بڑا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے ایک حکم جاری کیا ہے کہ کوئی بھی اسٹاف کورونا ویکسین کے بغیر دفتر میں داخل نہیں ہوگا۔ یہ قوانین 16 اکتوبر سے نافذ ہوں گے۔ کووڈ ویکسین کی کم از کم ایک خوراک ضروری ہے۔ ڈی ڈی ایم اے نے ایک حکم میں کہا ، 'دہلی حکومت کے وہ ملازمین جنہیں کووڈ 19 ویکسین کی ایک خوراک بھی نہیں ملی انہیں 16 اکتوبر سے دفتر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

      دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) کی جانب سے ، اس سلسلے میں ایک بار پھر سخت احکامات لیتے ہوئے  سرکاری ملازمین کے لیے 15 اکتوبر تک کورونا ویکسین کی خوراک ( (Corona Vaccine Dose) لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اگر کوئی اس کی تعمیل نہیں کرتا ہے  تو اسے 'چھٹی پر' غیر حاضر (on leave) کے طور پر نشان زد کیا جائے گا۔

      ڈی ڈی ایم اے کی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرپرسن اور دہلی کے چیف سکریٹری وجئے دیو نے جمعہ کو ایک نیا حکم جاری کیا ہے۔ اس میں صاف  اور واضح احکامات دیے گئے ہیں کہ تمام سرکاری ملازم 15 اکتوبر سے پہلے اپنا کورونا ویکسینیشن کروا لیں۔

      Published by:Sana Naeem
      First published: