غازی آباد سرکاری اسپتال (Ghaziabad Government Hospital) کے ملازمین اور اسٹاف نرسوں نے تبلیغی جماعت (Tablighi Group) سے جڑے مریضوں پر غیر مہذبانہ سلوک کرنے کا الزام لگایاہے۔ ملازمین کی جانب سے ضلع سرکاری اسپتال کے چیف میڈیکل سپریٹنڈنٹ (ای ایم ایس) نے گھنٹہ گھر کوتوالی میں ان مریضوں کے غیر مہذب رویہ کرنے کی اطلاع دی ہے۔ اسی وجہ سے IPC کی دفعہ 354/294/509/269/270/271 کے تحت 6 ملزمین کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔
اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں رکھے گئے جماعت سے آئے کوروناوائرس کے مشتبہ مریض غیر اخلاقی حرکتیں کررہے ہیں۔ اتنا ہی نہیں اسٹاف نرس نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ جماعتی مریض وارڈ میں گندے اور فحش گانے سن رہے ہیں۔ ساتھ ہی ڈاکٹروں اور نرسوں سے بیڑی سگریٹ مانگی جارہی ہے۔ یہی نہیں، یہ مریض خاتون ملازم کو فحش اشارے کررہے ہیں۔
غازی آبا پولیس کو یہ شکایت مل چکی ہے۔ ایس پی غازی آباد نے انسپیکٹر کے ساتھ پولیس ٹیم کو اسپتال میں بھیج دیا ہے۔ خبر لکھے جانے کے وقت نرس اور اسپتال کے ملازمین کے بیان لئے جارہے ہیں۔ جن 6 مریضوں پر یہ الزامات لگائے گئے ہیں۔ ان کے بھی بیان درج کئے جائیں گے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔