ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی میں کورونا کا اب تک کا سب سے بڑا دھماکہ، 24گھنٹے میں 17, 282 نئے کیس اور 104افراد ہلاک

Coronavirus Cases in Delhi: دہلی میں کورونا وائرس (Covid- 19) کے نئے اعداد و شمار ڈرانے والے ہیں۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 17, 282 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 104 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

  • Share this:
دہلی میں کورونا کا اب تک کا سب سے بڑا دھماکہ، 24گھنٹے میں 17, 282 نئے کیس اور 104افراد ہلاک
دہلی میں کورونا وائرس (Covid- 19) کے نئے اعداد و شمار ڈرانے والے ہیں۔

دہلی میں کورونا وائرس  (Covid- 19)  کے نئے اعداد و شمار ڈرانے والے ہیں۔ دہلی میں گزشتہ 24  گھنٹے میں کورونا کے 17, 282 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 104  لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ دہلی میں اس سال پہلی بار موت کا اعدادو شمار 100  کے پار گیا ہے۔ راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس کے معاملے گھٹنے کے بجائے مسلسل بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔ گزشتہ چار دنوں میں ہی 47  ہزار سے زیادہ کورونا وائرس کے مریض مل چکے ہیں۔ راجدھانی کو کورونا نے کس ودر گرفت میں لے رکھا ہے۔ اس کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ منگل کو دہلی میں ممبئی سے بھی زیادہ کورونا کے مریض ملے تھے۔ اب دہلی میں کل کورونا متاثر مریضوں کی تعداد 7, 67, 438  ہو گئی ہے۔ ان میں سے  7, 05, 162 لوگ صحت یاب ہو چکے ہیں۔ وہیں کورونا سے اب تک  11, 540 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔


دہلی میں کورونا کا قہر

دہلی سمیت پورے ملک میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور اس کی رفتار ابھی کم نہیں ہورہی ہے۔ منگل کو بھی محکمہ صحت نے کورونا کے 13468 مریضوں کے ریکارڈ کی تصدیق کی۔ منگل کو دہلی میں 81 افراد ہلاک ہوگئے۔ دہلی میں کورونا کے معاملے میں تیزی سے اچھال ہو رہا ہے۔ اس بیماری سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر 15.92فیصد  ہوگئی ہے۔


دہلی کے لوگوں سے کورونا صوابط پر عمل کرنے کی اپیل
دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے دہلی کے عوام سے کورونا کے خلاف جنگ میں متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ، 'تمام لوگوں کو کورونا انفیکشن کی روک تھام کے اصولوں پر عمل کرنا چاہئے اور ماسک لگا کر گھر سے باہر نکلنا چاہئے۔ دہلی میں کووڈ بیڈ 6 ہزار سے بڑھا کر 13 ہزار کردئے گئے ہیں۔ ابھی اور بیڈ میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

दिल्ली के स्वास्थ्य मंत्री सत्येंद्र जैन ने कोरोना के बढ़ते संक्रमण को लेकर होली पर सावधानी बरतने की अपील की.
دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے کورونا کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر احتیاط برتنے کی اپیل کی


ایک بار بھر کورونا کے مریضوں میں ریکارڈ اضافہ درج کیا گیا ہے۔۔ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے ریکارڈ ایک لاکھ چوراسی ہزار تین سو بہترنئے معاملوں کی تصدیق نے تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے ایک ہزار ستائس لوگوں کی موت ہوئی ہے۔۔ملک میں کورونا کے ایکٹو معاملوں کی تعداد تیرہ لاکھ کے پار پہنچ گئی ہے۔۔اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں بیاسی ہزار تیس سو انتالیس افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔گذشتہ کچھ دنوں سے لگاتار کورونا کے معاملے بڑھنے کی وجہ سے مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح میں گراوٹ درج کی جا رہی ہے۔۔
Published by: Sana Naeem
First published: Apr 14, 2021 09:41 PM IST