ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

راحت کی خبر! پچھلے 5 مہینوں میں پہلی بار مسلسل گھٹ رہی ہے کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد

ہندستان میں نئے مریضوں کی تعداد میں مسلسل گراوٹ آ رہی ہے۔ پچھلے 5 مہینوں میں پہلی بار اب ہر روز مریضوں کی اوسط تعداد 30 ہزار سے کم آ رہی ہے۔ اتنا ہی نہیں کورونا سے موت کی تعداد میں بھی گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔

  • Share this:
راحت کی خبر! پچھلے 5 مہینوں میں پہلی بار مسلسل گھٹ رہی ہے کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد
پچھلے 5 مہینوں میں پہلی بار مسلسل گھٹ رہی ہے کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد: فوٹو اے پی

نئی دہلی۔ کورونا وائرس (Coronavirus) کے انفیکشن کی رفتار دنیا کے کئی ملکوں میں مسلسل تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ لیکن ہندستان کے لئے تھوڑی راحت بھری خبر ہے۔ ہندستان میں نئے مریضوں کی تعداد میں مسلسل گراوٹ آ رہی ہے۔ پچھلے 5 مہینوں میں پہلی بار اب ہر روز مریضوں کی اوسط تعداد 30 ہزار سے کم آ رہی ہے۔ اتنا ہی نہیں کورونا سے موت کی تعداد میں بھی گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ ان دنوں اوسطا ہر روز 400 سے کم لوگوں کی موت ہو رہی ہے۔


پچھلے اتوار کو 7 دنوں کی اوسط مریضوں کی تعداد 30 ہزار کے نیچے پہنچ گئی۔ ان دنوں اوسطا ہر روز 27764 نئے معاملے سامنے آ رہے ہیں۔ اس سال 17 ستمبر کو سب سے زیادہ 93735 کورونا کے نئے معاملے سامنے آئے تھے۔ یعنی حساب لگایا جائے تو اب مریضوں کی تعداد میں 70 فیصدی تک کی گراوٹ آ گئی ہے۔ اسی طرح اگر اموات کی تعداد پر نظر ڈالیں تو اس میں بھاری گراوٹ آئی ہے۔ بدھ کو موت کی تعداد 392 رہی۔ جبکہ 19 ستمبر کو اموات کی تعداد سب سے زیادہ 1176 تھی۔ یعنی اموات کی تعداد میں بھی تقریبا ایک تہائی کی گراوٹ آ گئی ہے۔


مسلسل گھٹ رہے ہیں نئے معاملے


ہندستان میں 17 ستمبر کے بعد سے کورونا کے گراف میں مسلسل گراوٹ آ رہی ہے۔ حالانکہ، نومبر کے وسط اور دیوالی سے ایک ہفتہ پہلے کورونا کے معاملوں میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔ بدھ کو ہندستان میں ایک دن میں کووڈ۔19 کے 26382 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ملک میں انفیکشن کے معاملے بڑھ کر 99.32 لاکھ سے متجاوز کر گئے جن میں سے 94.56 لاکھ سے زیادہ لوگ انفیکشن سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔

اعداد وشمار کے مطابق، ملک میں 94,56,449 لوگوں کے انفیکشن سے نجات حاصل کرنے کے ساتھ مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح بڑھ کر 95.21 فیصد ہو گئی۔ وہیں، کووڈ۔19 سے اموات کی شرح 1.45 فیصد ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق، ابھی 3,32,002 لوگوں کا کورونا وائرس انفیکشن کا علاج چل رہا ہے جو کل معاملوں کا 3.34 فیصد ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Dec 17, 2020 09:11 AM IST