اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 2.26 لاکھ سے زائد افراد ہلاک، 31.44 لاکھ متاثرین

     دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) کا قہر مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اس وبا سے دنیا بھر میں اب تک 226143 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 3144393 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

    دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) کا قہر مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اس وبا سے دنیا بھر میں اب تک 226143 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 3144393 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

    دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) کا قہر مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اس وبا سے دنیا بھر میں اب تک 226143 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 3144393 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی۔ دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) کا قہر مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اس وبا سے دنیا بھر میں اب تک 226143 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 3144393 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ہندوستان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری کئے گئے عداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس وبا سے اب تک 33050 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1074 افرا د ہلاک ہو ئے ہیں ۔ ملک میں اب تک 8325 افراد اس وبا سے مکمل صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

      وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کا پھیلاؤ ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہو چکا ہے۔کورونا وائرس سے سب سے شدید متاثر مہاراشٹر ہے ، جہاں حالات مسلسل تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں اور گزشتہ ایک دن میں 597 نئے کیسز کے بعد ریاست میں متاثرین کی تعداد 9915 تک پہنچ گئی ہے اور اس دوران 32 مزید لوگوں کی موت کے بعد اس وبا سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 432 ہو گئی ہے۔ وہیں ریاست میں 1593 متاثرہ مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔

      گجرات گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 338 نئے کیس سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی تعداد کے معاملہ میں دوسرے مقام پر بنا ہوا ہے. گجرات میں متاثرین کی مجموعی تعداد 4082 ہو گئی ہے اور 16 مزید لوگوں کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 197 تک پہنچ گئی ہے۔



      امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای ) کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں سب سے ز ائد ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں ۔ دنیا کی عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 10.38 لاکھ سے ز ائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور 60876 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ یوروپ میں سب سے شدید متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 27682 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور اب تک 203591 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں ۔ اسپین كووڈ -19 سے متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے ۔ یہاں اب تک 212917 افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 24275 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

       
      Published by:Nadeem Ahmad
      First published: