ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی کو پھر ڈرا رہا کورونا وائرس ، 24 گھنٹے میں ملے 8593 نئے کیسیز ، 85 لوگوں کی موت

قومی راجدھانی دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 8593 نئے مریض سامنے آئے ۔ کل معاملات 4.59 لاکھ سے تجاوز کرگئے ہیں۔ وہیں 85 مزید اموات کے بعد مہلوکین کی تعداد 7228 ہوگئی ہے ۔

  • Share this:
دہلی کو پھر ڈرا رہا کورونا وائرس ، 24 گھنٹے میں ملے 8593 نئے کیسیز ، 85 لوگوں کی موت
(AP Photo/ Dar Yasin)

بڑھتی فضائی آلودگی اور ٹھنڈ کے موسم کے ساتھ ہی لوگوں کی لاپروائی کا اثر قومی راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس کے معاملات میں دیکھا جاسکتا ہے ۔ دہلی میں گزشتہ دو دنوں میں 16423 نئے معاملات سامنے آچکے ہیں اور 168 افراد کی موت ہوچکی ہے ۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق شہر میں وائرس کے کل معاملات کی تعداد چار لاکھ 59 ہزار 957 ہوگئی ہے ۔


وہیں دہلی میں منگل کو 7830 معاملات سامنے آئے تھے اور 83 افراد کی موت ہوئی تھی ۔ دہلی میں ایک دن میں سب سے زیادہ اموات 16 جون کو ہوئی تھی جب 93 افراد نے دم توڑ دیا تھا ۔ بلیٹن کے مطابق زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کر 42 ہزار 629 ہوگئی ہے ۔ غور طلب ہے کہ ہے پیر کو کورونا وائرس کی وجہ سے 71 مریضوں کی موت ہوئی تھی جبکہ 5023 نئے معاملات سامنے آئے تھے ۔


وہیں قومی راجدھانی میں کورونا کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر حکومت کورونا مریضوں کیلئے الیکٹرک ایمبولینس سروسیز کی خاطر ایک ایپ لانچ کرسکتی ہے ۔ یہ جانکاری ذرائع نے بدھ کو دی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایمبولینس ایسے مریضوں کو لے جائیں گے ، جن کی حالت سنگین نہیں ہے ۔


محکمہ صحت کے مطابق قومی راجدھانی میں منگل تک کورونا وائرس کے 24 ہزار سے زیادہ مریض کوارنٹائن میں ہیں ، جن مریضوں میں علامت نہیں ہے یا جن میں ہلکی علامات ہیں ، انہیں افسران نے مشورہ دیا ہے کہ اگر ان کے گھر میں سہولیات ہیں تو وہ ہوم آئیسولیٹ رہیں ۔

ادھر اگر ملک بھر کی بات کریں تو کورونا کے خلاف لڑائی میں ایک اور میل کا پتھر پار کرتے ہوئے ہندوستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 106 دنوں کے بعد پہلی مرتبہ پانچ لاکھ سے نیچے آگئی ہے جو اب کل معاملات کا صرف 5.73 فیصد رہ گیا ہے ۔ مرکزی وزارت صحت نے بدھ کو یہ جانکاری دی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 12, 2020 07:52 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading