ہوم » نیوز » وطن نامہ

ہندوستان میں کورونامتاثرین 4 لاکھ سے متجاوز، ایک دن میں ریکارڈ 15،413 نئے معاملے

ملک میں عالمی وباکورونا وائرس (Coronavirus in India ) کا پھیلاؤ دن بہ دن بڑھتا ہی جارہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 15،413 نئے کیسز کے ساتھ تعداد چار لاکھ کو عبورکرچکی ہے۔ تاہم ، یہ راحت کی بات ہے کہ اس عرصے میں تقریبا 14 ہزار افراد اس وبا سے شفایاب بھی ہوئے ہیں۔

  • Share this:
ہندوستان میں کورونامتاثرین 4 لاکھ سے متجاوز، ایک دن میں ریکارڈ 15،413 نئے معاملے
ملک میں عالمی وباکورونا وائرس (Coronavirus in India ) کا پھیلاؤ دن بہ دن بڑھتا ہی جارہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 15،413 نئے کیسز کے ساتھ تعداد چار لاکھ کو عبورکرچکی ہے۔

ملک میں عالمی وباکورونا وائرس (Coronavirus in India ) کا پھیلاؤ دن بہ دن بڑھتا ہی جارہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 15،413 نئے کیسز کے ساتھ تعداد چار لاکھ کو عبورکرچکی ہے۔ تاہم ، یہ راحت کی بات ہے کہ اس عرصے میں تقریبا 14 ہزار افراد اس وبا سے شفایاب بھی ہوئے ہیں۔

اتوار کے روزصحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے کیجانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے نئے کیسز کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4،10،461 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 306 کے اضافہ کے ساتھ ہلاک شدگان کی کی مجموعی تعداد 13،254 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب ، اس بیماری سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اس عرصہ میں13،925 مریض ٹھیک ہوئے ہیں اور شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2،27،756 ہوگئی ہے۔ بہرحال ملک میں ابھی کورونا کے 169451ایکٹیو کیسز ہیں۔

ملک میں ریاست مہاراشٹر کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3874 کیسز ریکارڈ ہوئے اور91 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1،28،205 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 5984 ہوگئی ہے۔ اس مدت کے دوران ریاست میں 1380 افراد شفایاب ہوئے ہیں ، جس کے بعد صحت یاب ہونے والے لوگوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 64،153 ہوگئی ہے۔


کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں تمل ناڈو دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اب متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 56،845 تک جا پہنچی ہے اور اب تک اس وائرس سے 704 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں 31،316 افراد کو علاج کے بعد اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

First published: Jun 21, 2020 05:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading