ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Coronavirus In India: ملک میں 83 دن بعد 50 ہزار سے کم معاملے، 24 گھنٹے میں 500 سے زائد لوگوں کی موت

منگل کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 46،790 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 75،97،063 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران مزید 69،720 مریضوں نے کورونا کو شکست دی جس سے اب تک ملک میں 67.33 لاکھ مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 20, 2020 12:16 PM IST
  • Share this:
Coronavirus In India: ملک میں 83 دن بعد 50 ہزار سے کم معاملے، 24 گھنٹے میں 500 سے زائد لوگوں کی موت
ملک میں 83 دن بعد 50 ہزار سے کم معاملے، 24 گھنٹے میں 500 سے زائد لوگوں کی موت۔ فوٹو: اے پی

نئی دہلی۔ ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی تعداد میں لگاتار کمی کے ساتھ 75.97 لاکھ ، جبکہ جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 7.48 لاکھ ہوچکی ہے۔ منگل کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 46،790 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 75،97،063 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران مزید 69،720 مریضوں نے کورونا کو شکست دی جس سے اب تک ملک میں 67.33 لاکھ مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ نئے کیسز کے مقابلہ صحت مند افراد کی تعداد زیادہ ہے جس سے ایکٹیو کیسز 23،517 سے کم ہو کر مجموعی تعداد 7،48،538 رہ گئی۔



اسی عرصہ کے دوران کورونا کے 587 مریض فوت ہوگئے جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1،15،197 ہوچکی ہے۔
ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 88.63 فیصد، ایکٹیو کیسزکی شرح 9.85 فیصد اور اموات کی شرح 1.51 فیصد ہے۔
ملک میں جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 9210 سے گھٹ کر 1.74 لاکھ جبکہ 125 اموات سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 42،240 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ریاست میں 15،069 مریض صحت مند ہوئے ہیں جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 13.84 لاکھ ہو گئی۔

وہیں،  ملک کی نو ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی وبا سے کوئی موت نہیں ہوئی۔ شمال مشرق کی ریاستوں اروناچل ، میگھالیہ ، میزورم ، تری پورہ ، ناگالینڈ اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں انڈمان اور نکوبار جزائر ، لداخ ، چنڈی گڑھ ، دادرنگر حویلی اور دمن دیو میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 20, 2020 12:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading