ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4067 پہنچی، 109 ہلاکتیں

ملک میں کورونا وائرس سے مہاراشٹر میں سب سے زائد 690 افراد متاثر ہیں اور 45 افراد ہلاک ہوئے ہیں ، دوسرے مقام پر تمل ناڈو ہے جہاں 571 افراد اس میں مبتلا ہوئے ہیں اور پانچ افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 06, 2020 12:01 PM IST
  • Share this:
ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4067 پہنچی، 109 ہلاکتیں
60 برس سے زیادہ عمر کے لوگ جو کسی صحت کی آلائش میں مبتلا ہوں کو چاہیے کہ وہ دیگر لوگوں سے جسمانی دوری برقرار رکھیں۔ اُن سے کہا گیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران نہ تو کسی کو گھر آنے دیں اور نہ ہی وہ گھر سے باہر جائے۔ تاہم اُن سے کہا گیا ہے کہ وہ فون کے ذریعے سے اپنے دوستوں یا اہل خانہ کے ساتھ رابطہ قائم کریں۔۔(تصویر: علامتی فوٹو،نیوز18)۔

نئی دہلی۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (كووڈ 19) سے متاثرہ افراد میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 4067 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس کی وجہ سے اب تک 109 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ وزارت صحت کی پیر کی صبح جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 30 ریاستوں اور مرکز کے زیر ِ انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے اور اب تک اس کے 4067 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ان میں 65 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔


کورونا وائرس کے انفیکشن سے ملک بھر میں اب تک 109 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 291 لوگ صحتیاب بھی ہو چکے ہیں ۔ ملک میں کورونا وائرس سے مہاراشٹر میں سب سے زائد 690 افراد متاثر ہیں اور 45 افراد ہلاک ہوئے ہیں ، دوسرے مقام پر تمل ناڈو ہے جہاں 571 افراد اس میں مبتلا ہوئے ہیں اور پانچ افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔ اس کے بعد دہلی میں سب سے زائد 503 افراد متاثر ہیں اور سات افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ تلنگانہ میں کورونا سے اب تک 321 افراد متاثر ہوئے ہیں اور سات افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ کیرالہ میں 314 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور دو افراد کی موت ہوئی ہے۔



وہیں، راجستھان میں 253 افراد کورونا وائرس کے شکار ہیں لیکن اب تک کسی کی موت نہیں ہوئی ہے ۔ اتر پردیش میں 227 افراد متاثر ہیں اور دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔ جموں و کشمیر میں کورنا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 106 ہو گئی ہے اور دو افراد کی موت ہوئی ہے ۔ مدھیہ پردیش میں 165 اور گجرات میں 122 افراد متاثر ہیں اور بالترتیب نو اور 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ پنجاب میں چھ، مغربی بنگال میں تین اور بہار، ہریانہ اور ہماچل پردیش میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔
First published: Apr 06, 2020 12:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading