ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ملک میں کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ معاملے، اموات کی تعداد 8 ہزار سے متجاوز

ملک میں کورونا انفیکشن کے یومیہ اعداد و شمار میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 10 ہزار نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 286579 ہو گئی

  • UNI
  • Last Updated: Jun 11, 2020 11:14 AM IST
  • Share this:
ملک میں کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ معاملے، اموات کی تعداد 8 ہزار سے متجاوز
ملک میں کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ معاملے، اموات کی تعداد 8 ہزار سے متجاوز

نئی دہلی۔ ملک میں کورونا انفیکشن کے یومیہ اعداد و شمار میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 10 ہزار نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 286579 ہو گئی اور اس وبا سے اب تک تقریباً 8102 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ صحت اور کنبہ بہبود کے مرکزی وزیر کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق 9996 نئے معاملوں کے ساتھ ملک میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 286579 ہوگئی ہے جبکہ اس بیماری سے 357 لوگوں کی موت ہونے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 8102 پر پہنچ گئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا کے 137448 سرگرم معاملے ہیں، جبکہ 141029 لوگ اس وبا سے صحت مند ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔



مہاراشٹر اس وبا سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3254 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں اور 149 لوگوں کی موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی ریاست میں اس سے متاثر ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 94041 اور مرنے والوں کی تعداد 3438 ہوگئی ہے۔ اس دوران ریاست میں 1879 لوگ صحت مند ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں تمل ناڈو دوسرے نمبر پر ہے، جہاں متاثرین کی تعداد 36841 پر پہنچ گئی ہے اور 326 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 19333 لوگوں کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے چھٹی دی جاچکی ہے۔ کورونا کے سبب قومی راجدھانی کی حالت مسلسل بگڑتی جارہی ہے اور ملک میں متاثرین کے معاملے میں یہ تیسرے مقام پر ہے۔ دلی میں 32810 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ اور 984 لوگوں کی جانیں جاچکی ہین جبکہ 12245 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

ملک کی مغربی ریاست گجرات کووڈ۔ 19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں چوتھے مقام پر ہے لیکن اموات کی تعداد کے معاملے میں ریاست مہاراشٹر کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ گجرات می اب تک 21521 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں اور 1347 لوگوں نے جانیں گنوائی ہیں۔ اس کے علاوہ 14735 لوگ اس بیماری سے صحت مند ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اب تک 11610 کورونا وائرس کی زد میں آئے ہیں اور یہاں 321 اموات ہوئی ہیں۔ جبکہ 6871 لوگ اس سے ٹھیک ہوئے ہیں۔ راجستھان میں بھی کورونا کا قہر زوروں پر ہے اور یہاں متاثرین کی تعداد 11600 ہوگئی ہے اور 259 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 8569 لوگ پوری طرح ٹھیک ہوئے ہیں۔

مدھیہ پردیش میں 10049 لوگ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 427 لوگوں کی اس سے موت ہوگئی ہے جبکہ 6892 متاثرین ٹھیک ہوئے ہیں۔ مغربی بنگال میں 93 لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 432 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور اب تک 3779 لوگ ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔ جنوبی ہند کی ریاست آندھرا پردیش میں 5269 اور کرناٹک میں 6041 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور ان ریاستوں میں اس سے مرنے والوں کی تعداد بالترتیب 78 اور 69 ہے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 4507 ہوگئی ہے اور 51 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ پنجاب میں 55، ہریانہ میں 52، بہار میں 33 کیرلا میں 18، اتراکھنڈ میں 15، اوڈیشہ میں 9، جھارکھنڈ میں آٹھ، چھتیس گڑھ اور ہماچل پردیش مین چھ، چنڈی گڑھ میں پانچ، آسام میں چار اور تریپورہ، لداخ اور میگھالیہ میں اس اس وبا سے ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔
First published: Jun 11, 2020 10:53 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading