ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دنیا میں کوروناوائرس کا قہر! WHO کا انتباہ، ایک اور بڑے جھٹکے کیلئے رہیں تیار

WHO کے اسپیشل افسر ڈاکٹر ڈیوڈ نبارو نے کہا کہ ہمیں کوروناوائرس پھیلاؤ کے ایک اور جھٹکے کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے۔جیسے لاک ڈاؤن میں ڈھیل بڑھے گی،کورونا وائرس کے معاملوں میں ایک اور بڑا اچھال آسکتا ہے۔ جس کیلئے تیار رہنا چاہئے۔

  • Share this:
دنیا میں کوروناوائرس کا قہر! WHO کا انتباہ، ایک اور بڑے جھٹکے کیلئے رہیں تیار
WHO کے اسپیشل افسر ڈاکٹر ڈیوڈ نبارو نے کہا کہ ہمیں کوروناوائرس پھیلاؤ کے ایک اور جھٹکے کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے۔جیسے لاک ڈاؤن میں ڈھیل بڑھے گی،کورونا وائرس کے معاملوں میں ایک اور بڑا اچھال آسکتا ہے۔ جس کیلئے تیار رہنا چاہئے۔

نئی دہلی: امریکہ میں کچھ دن معاملوں میں کمی آنے بعد کورونا وائرس Coronavirus  نے پھر رفتار پکڑ لی ہے۔ امریکہ کے علاوہ برازیل، روس اور ہندستان بھی اس کے ہاٹ اسپاٹ بنے ہوئے ہیں۔ جمعرات کو دنیا بھر کووڈ19 کے 1,16,300 سے زیادہ نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد کل کوروناوائرس سے متاثر لوگوں کی تعداد 60 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ  24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے 5000  سے زیادہ لوگوں کی موت ہوگئی۔ جس سے کل موتوں کا اعدادوشمار بڑھ کر اب 3,61,500 ہوگیا ہے۔ جانس ہاپ کنس یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں کوروناوائرس سے مرنے والی کی کل تعداد 1337 ہوگئی ہے۔ کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ امریکہ میں ہے۔ یہاں کل وائرس سے متاثر 17  لاکھ 12 ہزار 816 ہیں۔ اس کے دوسرے نمبر پر برازیل ہے۔ جہاں تقریبا چار لاکھ 12  ہزار لوگ کوروناوائرس سے متاثر ہیں۔ تیسرے نمبر پر روس ہے۔ یہاں تقریبا تین لاکھ 80  ہزار لوگ متاثر ہیں۔

WHO کا انتباہ، ایک اور جھٹکے کیلئے تیار رہیں

WHO کے اسپیشل افسر ڈاکٹر ڈیوڈ نبارو نے کہا کہ ہمیں کوروناوائرس پھیلاؤ کے ایک اور جھٹکے کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے۔جیسے لاک ڈاؤن میں ڈھیل بڑھے گی،کورونا وائرس کے معاملوں میں ایک اور بڑا اچھال آسکتا ہے۔ جس کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ بتادیں کہ ہندستان کووڈ 19  سے مرنے والوں کی تعداد چین سے زیادہ ہوگئی ہے۔ جہاں ہندستان میں اب تک کوروناوارئرس سے 4,706  لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ وہیں چین میں اب تک آفیشیل طور سپر 4,638  لوگوں کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔ 


ملک میں کورونا وائرس (کوویڈ 19) متاثرین کی تعداد ہرروز بڑھنے کی وجہ سے اس وبا کی خطرناک شکل بڑھتی جارہی ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے ریکارڈ 7466 نئے معاملے سامنے آنےسے مریضوں کی کُل تعداد 1,65,799 پر پہنچ گئی ہے اور اس مدت میں 175 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں اس سے متاثر 3414 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں جس سے ٹھیک ہوئے لوگوں کی کل تعداد 71,106 ہوگئی ہے۔

مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جمعہ کو جاری کئےگئے اعدادو شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں اب تک اس سے 1,65,799 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4706 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ملک میں فی الحال کورونا کے کل 89987 فعال معاملے ہیں۔ملک میں بدھ کو اور منگل کو نئے معاملوں میں کمی دیکھی گئی تھی۔بدھ کو 6387 اور منگل کو 6535 نئے معاملے سامنے آئے تھے اس کے بعد دو دن سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا۔
ہندوستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کُل تعداد 1,65,799 پر پہنچ گئی ہے۔
مہاراشٹر اس وبا سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔اس ریاست میں کورونا نے بہت قہر برپایا ہے۔مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 2598 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔اس کے بعد ریاست میں اب تک اس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھکر59,546 ہوگئی ہے۔ریاست میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 1982 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور18,616 اس کے انفیکشن سے ٹھیک ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں تمل ناڈو دوسرے نمبر پر ہے ، جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 20،000 کے قریب پہنچ چکی ہے۔ تمل ناڈو میں اب تک 19،372 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 145 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 10،548 افراد کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔
کورونا کی وجہ سے ، قومی دارالحکومت کی حالت بھی انتہائی تشویشناک بنی ہوئی ہے اور ملک کی سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں میں یہ تیسرے نمبر پر ہے۔ دہلی میں 16،281 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 316 کی موت ہوچکی ہے ،جبکہ علاج کے بعد 7495 مریضوں کو اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ ملک کی مغربی ریاست گجرات کوویڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے۔ گجرات میں اب تک 15،562 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 960 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس کے علاوہ ، 8003 افراد اس مرض سے ٹھیک ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
کورونا کی وجہ سے ، قومی دارالحکومت کی حالت بھی انتہائی تشویشناک بنی ہوئی ہے اور ملک کی سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں میں یہ تیسرے نمبر پر ہے۔
راجستھان میں بھی کورونا وائرس زبردست طریقےسے پھیل رہا ہے اور یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 8067 تک جا پہنچی ہے اور 180 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ، جبکہ 4817 افراد مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔ آبادی کے حساب سے ، ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں ، اب تک 7170 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 197 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 4215 افراد اس سے بازیاب ہوئے ہیں۔ مغربی بنگال میں اب تک 4536 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 295 افراد ہلاک اور 1668 افراد اب تک ٹھیک ہوچکے ہیں۔ اب تک ، تلنگانہ میں 2256 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور کورونا کی وجہ سے 67 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس کے علاوہ اب تک 1345 افراد اس مرض سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ جنوبی ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش میں 3251 اور کرناٹک میں 2533 افراد متاثر ہوئے ہیں اور ان ریاستوں میں اموات کی تعداد بالترتیب 59 اور 47 ہے۔ جموں و کشمیر کے وسطی علاقوں میں ، متاثرہ افراد کی تعداد 2036 ہوگئی ہے اور 27 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 40 ، ہریانہ میں 19 ، بہار میں 15 ، اڈیشہ اور کیرالہ میں سات سات، ہماچل پردیش میں پانچ ، جھارکھنڈ ، آسام ، چندی گڑھ اور اتراکھنڈ میں چارچار اور میگھالیہ میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔
First published: May 29, 2020 02:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading