ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہندوستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 80 ہزار سے متجاوز ، صرف دو دنوں میں تقریبا 10 ہزار نئے کیسز

مہاراشٹر میں ایک دن میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 1602 معاملات سامنے آنے کے بعد متاثرین کی کل تعداد 27524 ہوگئی ہے ۔ جبکہ 44 افراد کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 1019 ہوگئی ہے ۔

  • Share this:
ہندوستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 80 ہزار سے متجاوز ، صرف دو دنوں میں تقریبا 10 ہزار نئے کیسز
ہندوستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 80 ہزار سے متجاوز ، صرف دو دنوں میں تقریبا 10 ہزار نئے کیسز

ملک میں کورونا وائرس کا قہر بڑھتا ہی جارہا ہے ۔ لاک ڈاون کے باوجود متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے ۔ اگر تازہ اعداد و شمار کی بات کریں تو کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے ۔ ریاستوں سے موصول تازہ جانکاری کی بنیادی پر جمعرات کی شام کو یہ اعداد و شمار جاری کئے گئے ۔


ملک کی گیارہ ریاستوں کے اعداد و شمار اپ ڈیٹ ہونے کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 80759 ہوگئی ہے ۔ جبکہ صرف دو دنوں میں ہی تقریبا 10 ہار نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں ایک دن میں 1602 کیسیز سامنے آئے ہیں ۔ مہاراشٹر کے بعد سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں تمل ناڈو اور گجرات میں کورونا متاثرین کی تعداد بالترتیب 9674 اور 9592 ہوگئی ہے ۔ ملک میں ابھی تک 20 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں ۔


مہاراشٹر میں ایک دن میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 1602 معاملات سامنے آنے کے بعد متاثرین کی کل تعداد 27524 ہوگئی ہے ۔ جبکہ 44 افراد کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 1019 ہوگئی ہے ۔


ملک میں کورونا معاملے دوگنے ہونے کی شرح بڑھ کر 13.9 دن ہوئی

ملک میں کورونا وائرس ’كووڈ -19‘ انفیکشن کے معاملات میں بھلے ہی ان دنوں اضافہ ہو رہا ہے ، لیکن اچھی بات یہ رہی ہے کہ کورونا انفیکشن کے معاملے دوگنا ہونے کی شرح گزشتہ تین دنوں میں بڑھ کر 13.9 دن ہو گئی ہے اور اس سے پہلے 14 دن تک یہ شرح 11.1 دن تھی۔ اس کے علاوہ کورونا کے مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح (ری کوری ریٹ) بھی بڑھ کر 33.6 فیصد ہو گئی ہے اور بدھ کو یہ 32.83 فیصد تھی ۔

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے جمعرات کو نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (این سی ڈی سی) میں کورونا وائرس کی جانچ کے لئے لگائی گئی كوباز 6800 مشین کو قوم کو وقف کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ اس مشین کے کام کرنے کے بعد ملک میں کورونا کے معاملوں کی جانچ میں مزید اضافہ ہوگا۔ یہ پہلی مشین ہے، جسے خرید کر اس سینٹر میں لگایا گیا ہے ۔ انہوں نے سینٹر کے صدر ڈاکٹر ایس کے سنگھ کے ساتھ پورے مرکز کا دورہ کیا اور یہاں کی لیبارٹریوں، کنٹرول پینل اور دیگر سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کی اور سینئر افسران اور سائنسدانوں سے بھی بات چیت کی۔

نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔ 
First published: May 14, 2020 11:05 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading