ہوم » نیوز » وطن نامہ

ملک میں کوروناوائرس متاثرین کی تعداد 3072 ہوئی، 75 افراد ہلاک

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثرین کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اس کی زد میں آکراب تک 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

  • Share this:

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثرین کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اس کی زد میں آکراب تک 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


ہفتے کی رات وزارت صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وبا ملک کی 29 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکی ہے۔ اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3072 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں 57 غیر ملکی شامل ہیں۔ کورونا وائرس کی وبا سے پورے ملک میں اب تک 75 افراد کی موت ہوگئی ہے حالانکہ 213 افراد صحتمند ہوچکے ہیں۔


ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر 490 افراد مہاراشٹر میں ہیں، یہاں 24 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مہاراشٹر کے بعد قومی دار الحکومت نئی دہلی میں ہیں جہاں 445 افراد اب تک اس سے متاثر ہوئے ہیں، یہاں چھ افراد کی موت ہو چکی ہے۔

First published: Apr 04, 2020 07:31 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading