ہوم » نیوز » وطن نامہ

اہم خبر: 18 مئی سے نئے طور۔طریقے میں لاک ڈاؤن 4.0، جانیں مل سکتی ہے کون سی چھوٹ اور کیا ہوں گی پابندیاں

لاک ڈاؤن کے تیسرے مرحلے کی ڈیڈلائن اتوار کو ختم ہورہی ہے۔ پیر سے لاک ڈاؤن (Lockdown 4.0) کا چوتھا فیز شروع ہونا ہے۔ مانا جارہا ہے کہ اس کی مدت 31 تک رہے گی۔ آج شام تک وزارت داخلہ کی جانب سے گائڈ لائنس جاری ہونے کی امید ہے۔ مودی حکومت کے مطابق لاک ڈاؤن کا یہ مرحلہ اب تک کے تین لاک ڈاؤن سے بالکل مختلف اور زیادہ رعایتوں والا ہوگا۔

  • Share this:
اہم خبر: 18 مئی سے نئے طور۔طریقے میں لاک ڈاؤن 4.0، جانیں مل سکتی ہے کون سی چھوٹ اور کیا ہوں گی پابندیاں
لاک ڈاؤن کے تیسرے مرحلے کی ڈیڈلائن اتوار کو ختم ہورہی ہے۔ پیر سے لاک ڈاؤن (Lockdown 4.0) کا چوتھا فیز شروع ہونا ہے۔ مانا جارہا ہے کہ اس کی مدت 31 تک رہے گی۔ آج شام تک وزارت داخلہ کی جانب سے گائڈ لائنس جاری ہونے کی امید ہے۔ مودی حکومت کے مطابق لاک ڈاؤن کا یہ مرحلہ اب تک کے تین لاک ڈاؤن سے بالکل مختلف اور زیادہ رعایتوں والا ہوگا۔

ملک بھر میں ہر دن کوروناوائرس کے معاملے بڑھتے ہی جارہے ہیں۔ ابھی تک کورونا کے 90887 کیس ہو چکے ہیں۔ ملک میں کورونامریضوں کی تعدامیں مستقل اضافہ درج کیاجارہاہے ۔ایک دن میں سب زیادہ کوروناکےپوزیٹو معاملے سامنے آئے ہیں۔پ چھلے چوبیس گھنٹوں میں چار ہزار نو سو ستاسی کوروناپوزیٹو کی تشخیص ہوئی ہے۔کورونامتاثرین کی تعدادبڑھ کرنوے ہزار نو سوستائیس ہوگئی ہے۔ جبکہ مرنے والوں کی تعداد اٹھائیس سوبہترہوگئی ہے۔حالانکہ اب تک چونتیس ہزار ایک سو آٹھ مریض صحت یاب ہوچکےہیں۔ وہیں کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ملک گیر لاک ڈاؤن جاری ہے۔ لاک ڈاؤن کے تیسرے مرحلے کی ڈیڈلائن اتوار کو ختم ہورہی ہے۔ پیر سے لاک ڈاؤن (Lockdown 4.0) کا چوتھا فیز شروع ہونا ہے۔ مانا جارہا ہے کہ اس کی مدت 31 تک رہے گی۔ آج شام تک وزارت داخلہ کی جانب سے گائڈ لائنس جاری ہونے کی امید ہے۔ مودی حکومت کے مطابق لاک ڈاؤن کا یہ مرحلہ اب تک کے تین لاک ڈاؤن سے بالکل مختلف اور زیادہ رعایتوں والا ہوگا۔

اس منگل کو ملک سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے اس بات کا اشارہ دے چکے ہیں۔ لاک ڈاؤن 4.0 میں اسکول ، کالج ، مال اور ملٹی پلیکس کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ کچھ علاقوں میں سیلون کھولنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ اس کی مدد سے غیر ضروری سامان کی فراہمی بھی شروع کی جاسکتی ہے۔

لاک ڈاؤن 4.0 کتنا مختلف ہوگا؟

>>لاک ڈاؤن 4.0 کے بارے میں تبادلہ خیال ہے کہ 19 مئی کے بعد گھریلو پروازیں (Domestic flight) دوبارہ شروع ہوسکتی ہیں۔ تاہم ، پرواز صرف چنندہ ریاستوں پر شروع ہوں گی۔ تاہم فی الحال کئی ریاستوں کے ذریعہ فلائٹ خدمات کی مخالفت کی جارہی ہے۔

>> آٹو رکشہ اور کیب (Aggregators) کو شرائط کے ساتھ اجازت دی جاسکتی ہے۔ انہیں زیادہ سے زیادہ 2 مسافروں کے بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ صرف ایک شخص آٹو اور رکشہ میں بیٹھا سکے گا۔

لاک ڈاؤن 3.0 میں کچھ خصوصی ٹرینیں چلائی جارہی ہیں ، جن میں لیبر اسپیشلز بھی شامل ہیں ، لیکن لاک ڈاؤن 4 میں یہ طے کیا گیا ہے کہ فی الحال باقاعدہ ٹرینیں نہیں چلائی جائیں گی۔
> لاک ڈاؤن ریستو رینٹ، کپڑوں کی دکانوں کو بھی کچھ شرائط کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔
> اس لاک ڈاؤن 4.0میں حکومت ریاستوں کو زون کا فیصلہ کرنے کا حق دے سکتی ہے۔ کنٹینمنٹ زون زیادہ سخت ہوسکتے ہیں۔
>> چھوٹے دکانداروں اور تاجروں کو چھوٹ دینے کی بات کہی گئی ہے تاکہ ڈیمانڈ اور سپلای کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوسکے۔
First published: May 17, 2020 12:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading