ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا وائرس: پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کے 60،963 نئے معاملے آئے سامنے، کل تعداد 23 لاکھ کے پار

آبادی کے لحاظ ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس مریضوں کی تعداد میں 1120 عدد کا اضافہ ہوا ہے ، جس سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 48998 ہوگئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 12, 2020 12:49 PM IST
  • Share this:
کورونا وائرس: پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کے 60،963 نئے معاملے آئے سامنے، کل تعداد 23 لاکھ کے پار
کورونا وائرس: پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کے 60،963 نئے معاملے آئے سامنے، کل تعداد 23 لاکھ کے پار

نئی دہلی۔ ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے درمیان اس جان لیوا وبا سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 ہزار سے زیادہ افراد کی شفایابی کے بعد اب تک تقریبا 16.40 لاکھ صحت مند ہوئے ہیں۔ بدھ کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 56،110 افراد جان لیوا وائرس سے شفا یاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 16،39،600 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران60،963 افراد جان لیوا وبا کی زد میں آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 23،29،639 ہوچکی ہے اور834 اموات سےہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 46،091 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد4019 بڑھ کر 6،43،948 ہوگئی ہے۔ ملک میں اب 27.64 فیصد فعال کیسز ہیں ، شفایاب ہونے والوں کی شرح 70.38 فیصداور ہلاک شدگان کی شرح میں 1.98 فیصد ہے۔


ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر ہے جہاں ایکٹیو کیسزکی تعداد 818 سے بڑھ کرمجموعی تعداد 1،48،860 ہوگئی اور 256 افراد کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 18،306 ہوگئی۔ اسی عرصہ میں 10014 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند افراد کی تعداد 368635 ہوگئی۔ خیال رہے ملک میں سب سے زیادہ ایکٹیوکیسزاسی ریاست میں ہے۔ آندھرا پردیش میں 176 مریضوں کی کمی سے فعال کیسز 87،597 رہ گئے ہیں۔ اس ریاست میں اب تک 2203 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ 9113 افراد کی شفایابی سے مجموعی طور پر 1،54،749 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 302 عدد کی کمی ہوئی ہے اور اب اس ریاست میں 79614 ایکٹیوکیسز ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد 86 سے بڑھ کر 3398 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 1،05،599 افراد شفا یاب ہوئے ہیں۔

تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 289 عدد سے کم ہوکر 52810 رہ گئی ہے اور 5159 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اب تک اس ریاست میں 2،50،680 افراد کورونا وائرس شفایاب ہوچکے ہیں۔


آبادی کے لحاظ ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس مریضوں کی تعداد میں 1120 عدد کا اضافہ ہوا ہے ، جس سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 48998 ہوگئی ہے اور مجمومی اموات 2176 ہو گئی ہیں۔ ایکٹیوکیسز کے معاملہ میں اس کے بعد ریاست بہار ہے جہاں یہ تعداد بڑھ کر29291 ہوگئی ہے، 413 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ملک کی مشرقی ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 25،846 فعال کیسز موجود ہیں اوراب تک 2149 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

قومی دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 522 سے بڑھ کر 10،868 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران مہلک وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 4139 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 1،32،384 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔جان لیوا کورونا وائرس ابھی تک مدھیہ پردیش میں 1033 ، راجستھان میں 811 ، پنجاب میں 636 ، ہریانہ میں 500 ، جموں و کشمیر میں 490 ،اڑیسہ میں 296، جھارکھنڈ میں 192 ، آسام میں 155 ، اتراکھنڈ میں 136 ، کیرالہ میں 120 ، چھتیس گڑھ میں 104 ،پڈوچیری میں91 ، گوا میں 86 ، تری پورہ میں 43 ، چنڈی گڑھ میں 26 ، انڈمان نکوبارمیں 21 ، ہماچل پردیش میں 18 ، منی پور میں 12 ، لداخ میں نو ، ناگالینڈ میں آٹھ ، میگھالیہ میں چھ ، اروناچل پردیش میں تین ، دادرانگر حویلی، دمن دیو میں دو اور سکم میں ایک افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Aug 12, 2020 12:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading