ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 78000 سے متجاوز، ایک دن میں آئے 3722 نئے معاملے، اب تک 2549 اموات

مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں اب تک 78003 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 2549 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: May 14, 2020 11:49 AM IST
  • Share this:
ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 78000 سے متجاوز، ایک دن میں آئے 3722 نئے معاملے، اب تک 2549 اموات
فائل فوٹو

نئی دہلی۔ ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 3722 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 78003 ہو گئی اور اس دوران 134 افراد کے ہلاک ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 2549 تک پہنچ گئی۔ متاثرین کی تعداد 78 ہزار سے تجاوز کرنے کے بعد ہندوستان 50 ہزار سے زائد کیسز والے ممالک کی فہرست میں 12 ویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔


مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں اب تک 78003 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 2549 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ وہیں اب تک کورونا کے 26235 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زائد مہاراشٹر متاثر ہوا ہے اور اس کی وجہ سے ریاست کی حالت مسلسل بگڑ رہی ہے ۔ مہاراشٹر میں 25922 افراد اس کی گرفت میں آ چکے ہیں اور 975 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ وہیں ریاست میں 5547 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔



کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں ملک کی مغربی ریاست گجرات دوسرے مقام پر ہے ۔ گجرات میں اب تک 9267 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 566 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ 3562 افراد کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیاہے ۔ تمل ناڈو میں بھی كووڈ -19 متاثرین کی تعداد نو ہزار سے بڑھ کر 9227 تک پہنچ گئی ہے اور اس وائرس سے 64 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ وہیں 2176 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔قومی دارالحکومت دہلی کی بھی حالت اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے تشویشناک بنی ہوئی ہے ۔ یہاں متاثرین کی تعداد آٹھ ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے ،اب تک 7998 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 20 مریضوں کے ہلاک ہونے کے ساتھ ہلاک شدگان کی تعداد 106 تک پہنچ گئی ہے اور 2858 افراد کو علاج کے بعد اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

راجستھان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ یہاں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد چار ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور یہ تعداد 4328 تک پہنچ گئی ہے اور 121 افراد ہلاک ہوئے ہیں ، وہیں ریاست میں 2459 افراد كووڈ -19 سے مکمل طور صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔ ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اب تک 3729 افراد اس کی زد میں آئے ہیں اور کورونا کے انفیکشن سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 83 ہو گئی ہے ، وہیں 1902ا فراد اب تک صحت یاب ہوئے ہیں ۔ مغربی بنگال میں 2290 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 207 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور اب تک 702 افراد صحت یاب ہوئے ہے ۔ تلنگانہ میں اب تک کورونا سے 1367 افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ ریاست میں جہاں کورونا سے 34 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ، وہیں 940 افراد اب تک صحت یاب ہوئے ہیں۔

جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں 2137 اور کرناٹک میں 950 افراد متاثر ہیں اور ان ریاستوں میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بالترتیب 47 اور 33 ہو گئی ہے ۔ وہیں مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 971 ہو گئی ہے اور 11 ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ پنجاب میں 32، ہریانہ میں 11 اور بہار میں سات، کیرالہ میں چار، جھارکھنڈ، چندی گڑھ اور اڈیشہ میں تین تین، ہماچل اور آسام میں دو دو اور میگھالیہ، پڈوچیری اور اتراکھنڈ میں ایک ایک شخص کی اس وبا سے موت ہوئی ہے۔
First published: May 14, 2020 11:49 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading