ہوم » نیوز » وطن نامہ

کوروناوائرس نیوز نہیں پورن دیکھ رہے ہیں یہ ممالک، ہندستان دنیا میں نمبر1پر۔۔۔

کوروناوائرس نے اپنی زد میں پوری دنیا کو لے لیا ہے۔ ہر ملک اس بیماری کے قہرسے جوجھ رہا ہے۔ اسی درمیان ایڈلٹ ویب سائٹ کافی زیادہ دیکھی جارہی ہیں۔ ایک رپورٹ کی مانیں تو دنیا کے تمام ممالک میں پورن کی مانگ بڑھ گئی ہے۔ جس میں ہندستان سب سے ٹاپ پر ہے۔

  • Share this:
کوروناوائرس نیوز نہیں پورن دیکھ رہے ہیں یہ ممالک، ہندستان دنیا میں نمبر1پر۔۔۔
علامتی تصویر

دنیا بھر اور ملک کوروناوائرس کا قہر بڑھتا ہی جارہاہے۔ کووڈ 19 انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے نافذ کئےگئے ملک گیر لاک ڈاؤن کی وجہ سے سبھی لوگ گھروں میں بند ہیں۔ ایسے میں لوگ دفتر اور باہر نہیں جاپارہے ہیں جس کی وجہ سے وہ کافی بور بھی محسوس کررہے ہیں۔

حالانکہ حکومت نے کئی پرانے سیریل سیریلز دوبارہ شروع کئے ہیں لیکن ایک ایسی رپورٹ سامنے آئی ہے جس نے سب کو حیران کردیا ہے۔

کوروناوائرس نے اپنی زد میں پوری دنیا کو لے لیا ہے۔ ہر ملک اس بیماری کے قہرسے جوجھ رہا ہے۔ اسی درمیان ایڈلٹ ویب سائٹ کافی زیادہ دیکھی جارہی ہیں۔ ایک رپورٹ کی مانیں تو دنیا کے تمام ممالک میں پورن کی مانگ بڑھ گئی ہے۔ جس میں ہندستان سب سے ٹاپ پر ہے۔

دیکھئے اعدادوشمار۔۔

دنیا کی سب سے بڑی پورن ویب سائٹ پورن ہب کے اعدادوشمار کے مطابق لاک ڈاؤن کے بعد ایک دم سے پورن ویب سائٹ پر ٹیریفک بڑھ گیا ہے۔ پورن ہب کے اعدادوشمار کے مطابق تین پفتے کے لاک ڈاؤن کے دوران ہندستان میں ایڈلٹ ویب سائٹس پر جانے والوں کے ٹیریفک میں 95 فیصدی کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا کہ پورن کنٹینٹ دیکھنے والے ہندستانیوں کے اعدادوشمار مارچ کےآکر میں 20 فیصد بڑھ  گئے۔

ہندستان سب سے آگے۔۔
ہندستان کے علاوہ اور بھی ممالک پر نظر ڈالیں تو وہ بھی کم نہیں ہے۔ رپورٹ میں پتہہ چلتا ہے کہ لاک ڈاؤن کے چلتے ہندستان، جرمنی، فرانس، روس، اسپین، ساؤتھ کوریا، امریکہ میں ایڈلٹ ویب سائٹ کا ٹیریفک میں کافی زیادہ بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

ہندستان میں 95 فیصد اعدادوشمار۔۔۔
پورن ویب سائٹ پورن ہب کے اعدادوشمار کے مطابق 17 مارچ کو فرانس میں لاک ڈاؤن شروع ہونے کے بعد یہاں ٹریفک میں 40 فیصدی کی بڑھوتری ہوئی، وہیں جرمنی میں 22 مارچ سے لاک ڈاؤن شروع ہونے کے بعد ایڈلٹ ویب سائٹ پر 25 کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔ وہیں جرمنی میں 22 مارچ سے لاک ڈاؤن شروع ہونے کے بعد ایڈلٹ سائٹ پر 25 فیصدی بڑھوتری ہوئی ہے۔ ساتھ ہی اٹلی میں لاک ڈاؤن کے دوران 55 کی بڑھت اور روس میں 56 فیصدی کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے لیکن ہندستان میں 24 مارچ سے لاک ڈاؤن کا اعلان ہوا تھا تب سے یہاں پر پورن دیکھنے والوں کی تعداد میں 95 فیصدی کی بڑھوتری ہوگئی ہے۔
First published: Apr 18, 2020 08:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading