نئی دہلی : دنیا بھر میں کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومیکران (Corona New Variant Omicron) کے معاملات بڑھ رہے ہیں اور ابھی تک اس وائرس (Corona virus) کے نیچر اور بدلاو کو لے کر سائنسداں مسلسل ریسرچ کررہے ہیں ۔ اس درمیان مشہور وائرولاجسٹ اور انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے سابق سربراہ ڈاکٹر ٹی جیکب جان نے اومیکران کو لے کر بڑا انکشاف کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہت زیادہ امکان ہے کہ اس وقت پوری دنیا میں دو وبائیں ایک ساتھ پھیل رہی ہیں ۔ ایک ڈیلٹا کے ذریعہ اور دوسری اومیکران کے ذریعہ ۔ جیکب نے کہا کہ یہ دونوں الگ ہیں ۔
اومیکران کے اوریجن کے بارے میں وائرولاجسٹ نے کہا کہ کورونا کا یہ ویریئنٹ ووہانD614G ، الفا، بیٹا، گاما ، ڈیلٹا ، کپپا یا میو کے ذریعہ اوریجن وائرس نہیں ہے ، اتنا تو یقینی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اومیکران کے نسب کا پتہ نہیں ہے ، لیکن اس کا ووہان D614G سے کچھ دور کا تعلق ہے ، جس سے یہ وبا شروع ہوئی تھی ۔
ڈاکٹر جیکب نے کہا کہ جہاں کووڈ 19 لوگوں کے نظام تنفس پر حملہ کر رہا تھا، تو وہیں اومیکران زیادہ تر معاملات میں صرف گلے کے حصے پر ہی رک جاتا ہے۔ انہوں نے کووِڈ کی تیسری لہر کے بارے میں کہا کہ اس کا اثر میٹرو سٹیز میں زیادہ دیکھا جائے گا اور انفیکشن کے معاملات جتنی تیزی سے بڑھیں گے، اتنی ہی تیزی سے وہ بھی نیچے بھی آئیں گے۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا تیسری لہر اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے ، کیونکہ کچھ جگہوں پر معاملات کم ہونے لگے ہیں تو ڈاکٹر جیکب نے کہا کہ انفیکشن کا پھیلاو سب سے پہلے میٹرو سٹیز میں شروع ہوا تھا اور پہلے ختم ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ سبھی ساتھ میں ایک قومی وبا ہیں ۔ کورونا وائرس کے زیادہ متعدی ویریئنٹ اومیکران سے ہندوستان میں کووڈ 19 کی وبا کی تیسری لہر چل رہی ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ ملک میں کووڈ-19 کے 2,71,202 نئے معاملات سامنے آنے کے بعد انفیکشن کے کل کیسز بڑھ کر 3,71,22,164 ہو گئے ۔ اتوار کو جاری مرکزی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ان میں کورونا وائرس کے اومیکران ویرئنٹ کے 7,743 معاملات شامل ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔