உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Covid-19: دہلی میں ملے تقریبا 800 نئے مریض، انفیکشن کی شرح 4.11 فیصدی ہوئی، انتظامیہ کی بڑھی تشویش

    Covid-19: دہلی میں ملے تقریبا 800 نئے مریض، انفیکشن کی شرح 4.11 فیصدی ہوئی، انتظامیہ کی بڑھی تشویش ۔ علامت تصویر ۔

    Covid-19: دہلی میں ملے تقریبا 800 نئے مریض، انفیکشن کی شرح 4.11 فیصدی ہوئی، انتظامیہ کی بڑھی تشویش ۔ علامت تصویر ۔

    Delhi Coronavirus Updates: ہفتہ کو دہلی میں کووڈ-19 کے 795 نئے معاملات سامنے آئے اور انفیکشن کی شرح بڑھ کر 4.11 فیصد ہوگئی۔ شہر کے محکمہ صحت نے یہ اطلاع دی ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ہفتہ کو دہلی میں کووڈ-19 کے 795 نئے معاملات سامنے آئے اور انفیکشن کی شرح بڑھ کر 4.11 فیصد ہوگئی۔ شہر کے محکمہ صحت نے یہ اطلاع دی ہے ۔ محکمہ کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس سے پہلے 13 مئی کو دہلی میں انفیکشن کے 899 نئے کیس درج ہوئے تھے اور چار لوگوں کی موت ہوئی تھی، جب کہ انفیکشن کی شرح 3.34 فیصد تھی۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ہاوڑہ میں پھر تشدد، پولیس افسران کا تبادلہ، مرشد آباد میں انٹرنیٹ بند


      شہر میں انفیکشن کے روزانہ کیسز جمعرات اور جمعہ دونوں کو 600 سے زیادہ تھے اور انفیکشن کی شرح تین فیصد سے زیادہ رہی۔ محکمہ نے اپنے تازہ بلیٹن میں بتایا کہ دہلی میں ہفتہ کو انفیکشن کے کل معاملات بڑھ کر 19,12,063 ہو گئے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں کسی مریض کی موت نہیں ہونے کی وجہ سے مہلوکین کی تعداد 26,218 ہی رہی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: Saharanpur Violence: پولیس نے 64 افراد کو کیا گرفتار، دو کے گھر پر چلا بلڈوزر


      جمعہ کو دہلی میں انفیکشن کے 655 معاملات سامنے آئے تھے اور انفیکشن کی شرح 3.11 فیصد تھی۔ جمعرات کو شہر میں انفیکشن کے 622 نئے کیسز سامنے آئے تھے اور دو لوگوں کی موت ہوگئی تھی، جب کہ انفیکشن کی شرح 3.17 فیصد تھی۔ 15 مئی کو دہلی میں انفیکشن کے 613 نئے معاملات رپورٹ ہوئے تھے اور انفیکشن کی شرح 2.74 فیصد تھی۔ عالمی وبائی مرض کی تیسری لہر کے دوران شہر میں 13 جنوری کو روزانہ سب سے زیادہ 28,867 کیسز سامنے آئے تھے ۔

       

      بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ دہلی میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 2,008 سے بڑھ کر 2,247 ہوگئی ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ 1360 مریض گھروں میں آئسولیشن میں ہیں۔ محکمہ صحت نے کہا کہ شہر کے اسپتالوں میں کووڈ مریضوں کے لیے 9,587 بستر مختص ہیں، جن میں سے صرف 94 افراد داخل ہیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: