کوروناوائرس نے پھر پکڑی رفتار،گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 2994 نئے کیس ، دہلی-پنجاب سمیت دیگر ریاستوں میں 9 کی موت

تیزی سے پھیل رہا کورونا

تیزی سے پھیل رہا کورونا

ہندوستان میں آج کووڈ 19 (COVID-19) سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2,994 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ فعال کیسوں کی تعداد بڑھ کر 16,354 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9 مریضوں کی موت بھی ہوئی ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
    نئی دہلی: ملک کی راجدھانی دہلی سمیت کئی ریاستوں (Coronavirus in India) میں کوروناوائرس کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ہندوستان میں آج کووڈ 19 (COVID-19) سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2,994 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ فعال کیسوں کی تعداد بڑھ کر 16,354 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9 مریضوں کی موت بھی ہوئی ہے۔ اس کے بعد اب تک اموات کی تعداد 5,30,876 ہو گئی ہے۔ اب ہندوستان میں مجموعی طور پر متاثرہ مریضوں کی تعداد 4.47 کروڑ (4,47,18,781) ہو گئی ہے۔ ہفتہ کی صبح 8 بجے تک کے اعداد و شمار وزارت صحت نے جاری کیے ہیں۔

    مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، دہلی، کرناٹک اور پنجاب سے دو دو، گجرات سے ایک اور کیرالہ سے دو اموات کی اطلاع ملی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف ریاستوں میں 9 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ ایکٹو معاملوں کی کل تعداد 16,354 ہونے کے ساتھ، انفیکشن کی شرح 0.04 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں : کیا پھر آئے گی کوروناوائرس کی آفت، نئے XBB.1.16ویریئنٹ سے بڑھے کیس، ڈاکٹرس نے دی یہ صلاح

    دانے دانے کو محتاج پاکستانی عوام، آٹے کے لیے مچی بھگدڑ میں 11 افراد کی موت

     

    وہیں قومی سطح پر صحت یابی کی شرح 98.77 فیصد ہے۔ یومیہ پازیٹو کی شرح 2.09 فیصد اور ہفتہ وار کووڈ پازیٹو کی شرح 2.03 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 4,41,71,551 ہے۔ اور اموات کی شرح 1.19 فیصد ہے۔ وزارت کی ویب سائٹ کے مطابق، ملک گیر ویکسینیشن مہم کے تحت اب تک کووڈ-19 ویکسین کی 220.66 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
    جان لیوا ہوگیا H3N2وائرس، جانئے کیسے ہوتا ہے ٹیسٹ، کتنا خرچچ آئےگا اور کب تک آئےگی رپورٹ

    لوٹ رہے خوف کے دن؟ 1دن میں کورونا وائرس کے 500 نئے معاملے، 500 دنوں بعد پھر خطرے کی آہٹ!

    بتادیں کہ جمعہ کو بھی کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3000 کے قریب ریکارڈ کی گئی۔ اس کے بعد مرکزی حکومت بھی مکمل طور پر  الرٹ موڈ میں آگئی۔ مرکزی حکومت 5-6 ریاستوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جہاں کووڈ-19 کے روزانہ معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ مرکزی حکومت کی طرف سے ان ریاستوں کو خصوصی ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: